قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…تربیتی گلدستہ…} تصنیف:مولانامحمدصادق صاحب اشاعتی تونڈاپوری استاذ :جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم،اکل کوا،نندوربار باری تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں گوناگوں صلاحیتوں اور کمالات کا معدن و مخز ن بنایا ہے خود ارشاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے’’الناس معادن کمعادن الذھب والفضۃ ‘‘(مسلم) جس طرح سونے چاندی کی کان سے سونا نکال کر اس کو ریفائری میں ڈال کر چمکتا دمکتا کیا جاتا ہے اسی طرح انسانو ں کی گو د میں بالخصوص مسلمانوں کی گو دمیں پیدا ہونے والابچہ بھی صلاحیتوں اور قابلیتوں کابحر ناپیداکنارہوتاہے،دنیا میں جتنے نامور اور بڑے بنے ہیں وہ سب اپنے بچپن کو کسی مربی کامل کی آغوش تربیت میں رکھ کر دنیا ئے انسانیت کے لئے رہبر و آئیڈیل کا مقام حاصل کر سکے ہیں ،اسی لئے تو کسی نے تاریخ گردانی کر کے ایک پرکشش پر لطف کتاب معرض وجود میں لائی ہے جس کا نام بڑو ں کابچپن ہے،جب کسی کے ایام رضاعت صالحہ عابدہ خاتون کی آغوش مادر میں گذرتے ہیں تو وہ ماں باوضو دودھ پلاکر خو د حلال روزی کھاکر اپنے لخت جگر کو طہا رت و رزق حلال کی تربیت دیتی ہے پھر ایام طفولیت میں مناسب کھلونے دے کر شرک سے پاک رکھ کر تو حید کی تعلیم دیتی ہے پھر اس کے لئے اچھااستاذاچھاماحول ہموار کرکے اپنے لخت جگر کو مستقبل کا رہنما بناتی ہے اسی لئے توکسی نے کہا ہے کہ ؎ انہی بچوں سے قصر زندگی تعمیر ہو تے ہیں یہی بچے ہمارے خوابوں کی تعبیر ہوتے ہیں اور اگر حسن تربیت کاپاس و لحاظ نہ رکھا گیا تو اکبر الہ آبادی کا یہ شکوہ بجااور بر محل