قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
کمالِ دیانت: موجودہ سیاست کی گندگیوں اورآلائشوں سے اپنے آپ کو دوررکھتے ہوئے آپ نے ہمیشہ مثبت تعمیری صاف ستھری اورذاتی مفادات سے بالاترسیاست کاشاندارنمونہ پیش کیا،آپ کے کمال ِدیانت کااندازہ اس امرسے بھی لگایاجاسکتاہے کہ ممبرپارلیمنٹ کی حیثیت سے جومشاہرہ ملتاتھااس کااستعمال کبھی اپنی ذات یااولادپرنہیں کیا،آپ کی سیاسی قیادت کی تفصیلی معلومات کااندازہ جمعیۃ سے شائع ہونے والی ایمانی تقاریرپر مشتمل کتاب’’صدائے حق‘‘سے لگایاجاسکتاہے۔شیخ طریقت: حضرت مولانانے سیاسی،ملی،سماجی ہراعتبارسے اپنی وسیع خدمات کے ذریعہ جہاں اپنالوہامنوایا،وہیں آپ کامل شیخ طریقت کی حیثیت سے بھی مقبول ہوئے،چناں چہ جہاں بھی آپ کادورہ ہوتاعوام وخواص آپ سے بیعت ہوکررجوع الی اللہ ہوتے،آپ رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر رشدوہدایت کی غرض سے اعتکاف فرماتے، پچھلے کئی سالوں سے دارالعلوم دیوبند کی وسیع وعظیم مسجد’’مسجدرشید‘‘میں اعتکاف فرماکر ذکر و اشغال سے مسجدکومعمورفرماتے،کثیرتعدادمیں آپ کے متوسلین بھی آپ کے ساتھ اعتکا ف فرماتے اورہمہ وقت ذکروتلاوت سے مسجدکوآباد رکھتے۔ ایسے اللہ والے کی رحلت سے ملت کاکتناخسارہ ہوا؟کیسی عظیم قیادت کا فقدا ن ہوا؟کون کس کی تعزیت کرے؟کس کوتسلی دے؟ہم سب ہی ایک دوسرے کی تعزیت کے محتاج ہیں ؎ آعندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں تو ہائے گل پکار میں چلاؤں ہائے دل ئئئئئئئئئئئئء