قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
…ختلف موØ |
|
(۶) نظامِ امتحان جتنا منظم ہوویسی ہی تعلیم بھی ٹھوس اورمستحکم ہو،تاکہ طلباء کامستقبل روشن تر ہو۔ (۷) مسابقاتِ تفسیریہ، نحویہ،حفظ ِحدیث اور خطابیہ وغیرہ اساتذہ کی نگرانی میں کرایا جائے۔ (۸) اردوانجمن’’ اصلاح الکلام‘‘ اساتذہ کی نگرانی میں ہو۔حفظ ما تقدم کے طور پر چند ضروری امور: مدارس ودینی تحریکات کے خلاف چہار قسمی سازشیں ہورہی ہیں : (۱) مدارس کے وجودکوامن ِعامہ کے لیے خطرہ بناکر پیش کیاجارہاہے اورہرحادثہ کو مدارس سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ (۲) علماء مشائخ اورطلباء کی کردار کشی کی جارہی ہے تاکہ ان کی عظمت پامال ہو جا ئے۔ (۳) مدارس کا مالی استحکام جو استقلالِ مدارس کا ذریعہ ہے اس پر ہر ممکن روک لگائی جارہی ہے(یعنی ہرایسی تنظیم اورافرادکی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جومدارس کاتعاون کرتے ہیں )۔ (۴) نظام مدارس کی ہر مہذب چیز کوغیر مفیدبتاکراہمیت ِمدارس پرضرب کاری ہو رہی ہے۔ (۵) علماء اور عوام کے تعلقات کوحتی الامکان ختم کرنے کی منصوبہ بند کوششیں جاری ہیں ۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے مدارس،علماء ،مشائخ اورہرمسلمان کی حفاظت فرما ئے۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامی کا روائی نہ کی جائے، مگر دفاعی اور حفاظتی ذہن سازی ضروری ہے۔ /////////////