قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
۱۳)…سلاست: سلاست کے معنی ہیں زبان کی روانی،ایک مربوط آہنگ میں کسی اٹکی کے بغیر اس طرح بولناکہ دل پر دستک پڑتی رہے ، اور کان محسوس کر یں کہ وہ اپنے دامن بھررہے ہیں ۔۱۴)…تمثیلات: ان سے خطاب کاوزن بڑھتاہے،آں حضورانے بھی تمثیلات پیش کئے ہیں جیسے’’مثل الصلوات الخمس کمثل نہر جارغمر علی باب احدکم‘‘(مسلم)۔۱۵)…: ان خصائص کے علاوہ خطابت کے دیگر اہم لوازمات ہیں ، مثلایہ کہ تیاری بھر پورہو، بناتیاری خطابت میں دسترس مشکل ہے، اسی طرح خطابت کاابتدائیہ پرکشش ہو جوعوام اورمجمع کومتحرک کرتاہے ، اور اسی سے ایجابی تأثرپیداہوتاہے ،اورمجمع یکسوئی اور بیدار مغزی کے ساتھ خطیب کے ہم سفر ہوجاتاہے،اسی طرح ایک بات یاد رکھیں کہ مطالعہ ومشاہدہ خطابت کے لئے سونے پر سہاگہ ہے،ایک خطیب کے لئے حاصل مطالعہ اتناہی ضروری ہے جتنا بدن کوزندہ رکھنے کے لیے غذااورپیاس بجھانے کے لئے پانی ، اسی لئے خطیب کافرض ہے کہ مطالعہ اس کامعمول ہو،چنانچہ ہندوستان کے نامور خطباء اورادباء کہ ان کے مضامین اورخطبات کوپڑھیں اورسنیں ،جن سے بیک وقت تحریر وتقریر دونوں پر قدرت ہوگی، اس لیے کہ ماہرین نے لکھاہے کہ ماہر انشاء پردازہی ماہر خطیب بن سکتاہے۔ وما توفیقی الا باللہ آآآآآآآآآآآآآ --------------------------------------