قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…گوہرِنایاب…} جمع وترتیب:مولانامحمدشہاب الدین صاحب اشاعتی استاذدارالعلوم سیندھوا،ضلع بڑوانی،ایم پی نحمدہٗ ونصلی علی رسولہٖ الکریم،امابعد! رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد گرامی ہے ’’الدین النصیحۃ‘‘(بخاری) اسی طرح حضر ت جریربن عبداللہ البجلیرضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں ’’بایعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی النصح لکل مسلم‘‘(مسلم)اس کے پیش ِ نظر ہر مسلما ن قریبی ہویابعیدی اپناہویاپرایا،آشناہویاناآشنا،شہری ہویادیہاتی،امیرہویاغریب؛ سب کا وطیرہ یہ ہونا چا ہئے کہ عقائدکی درستگی،عبادات کے اہتمام،حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہرمؤمن کے ساتھ خیرخواہی ،ہمدردی کواپنی طبیعت بنالے۔ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول وفعل ،اندازواطوارسے یہی سبق دیا ہے،چناں چہ میزبان ِ رسول حضرت ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ،رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،آپؐ کی ریش مبارک میں کوئی تنکاتھاجس کو انہو ں نے بڑے ہی ادب اوراحتیاط سے نکال کر باہرکیا،ان کی اس اداسے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو ا تنی مسرت ہوئی کہ آپ کی لسان پررسالت سے یہ دعاصادرہوئی جو آبِ زرسے لکھنے کے قابل ہے ،ارشاد فرمایا’’اللہم لایصیبک شئ من سوء ابدًا‘‘۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ریش مبارک سے تنکے کوالگ کرنا ایک جذبۂ خیر خوا ہی ہے جوبظاہربہت معمولی لیکن حضور پرنورصلی اللہ علیہ وسلم کامسرورہوکردعائے خیرکی سوغا ت سے نوازنااس سے بھی بڑی خیرخواہی ہے۔