قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…حج کریں ، خداسے مانگتے مانگتے…} تصنیف:مولانامحمدمجتبٰی صاحب رویدروی شیخ الحدیث دارالعلوم ہدایت الاسلام ،عالی پور،گجرات اللہ پاک ایک عمل خیر کی توفیق کے بعد، دوسرے عمل خیر کی توفیق عطا فرماد ے یہ علامت ہے اس بات کی کہ عمل سابق عند اللہ وعند الناس مقبول ہے اور پھر موضوع بھی ایسا جسے امت کی دکھتی رگ یا نوجوان عالم دین حضرت مولانا مجتبیٰ صاحب مظاہریؔ کی یہ سعادت ہے کہ اللہ پاک نے ’’کرنٹ ٹوپک‘‘ پراپنے علم کو بر محل استعمال کرنے کا نفیس ذوق عطا فرمایا ہے،چناں چہ الیکشن کے موقع پر ’’ووٹ کی شرعی حیثیت‘‘ نیز خواتیم بخاری کے موقع پر ’’نعمۃالباری‘‘ اور رمضان کی نیکیوں کی موسم کی مناسبت سے ادعیہ و وظائف پر ’’مانگتاجا لیتاجا‘‘ جیسی کتابیں ان کے قلم گوہربارسے معرضِ شہودپرآچکی ہیں ۔ اب پھر موقع کے عین مناسب حجاج کے لیے بطور توشہ ٔراہ مختصر مگر اہم ترین تخریجات وتحقیقات کی تزئین کے ساتھ بنام’’حج کریں ، خدا سے مانگتے مانگتے‘‘ آرہی ہے، اللہ پاک موصوف محترم کی اس علمی وملی مگر ضروری خدمت کو قبول فرماوے اور حجاج کرام جہاں جہاں جب جب بھی اپنے خدا سے رجوع ہو ں اس وقت الدال علی الخیر کفاعلہ کامصداق بناکر داعی کی طرح راہی ٔدعا کے حق میں تمام دعاؤں کو قبول فرمائے۔ نیزوالدین،اساتذۂ کرام اورجملہ اصول وفروع کے حق میں ذخیرۂ آخرت بنائے اوریہ کتاب محبت کے ہاتھوں لی جاوے،عقیدت کی زبان پڑھی جاوے اور تقر ب خداوندی کا جو مقصودو مدعا ہے ذریعہ بنے۔ ایں دعا ازمن جملہ جہاں آمین باد عبدالرحیم فلاحی