قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
حافظ روایات صحابی ہیں ۔آپ جنگ خیبر کے سال ۷ھ میں اسلام لائے، مگر صحبت رسو ل کی برکت سے، بل کہ مداومت صحبت رسول کے صدقہ، آپ زہد وتقوی، فقر واستغنا اور دنیاسے ترک تعلق میں ایک امتیازی شان کے مالک تھے۔ امام بخاری کی تحقیق کے مطابق حضرت ابو ہریرہؓ سے۸۰۰؍سے زائد صحابہ اور تابعین نے اکتساب فیض کیا ہے۔تعداد روایات: دنیائے حدیث میں آپ کی مرویات۵۳۷۴؍ہیں ۔جن میں ۳۲۵؍ مرویات متفق علیہ ۷۹؍میں بخاری منفرد۹۳؍ روایات ایسی ہیں جن میں امام مسلم منفرد ہیں ۔ حضرت شاہ اسعد اللہ صاحب رامپوریؒ جواسعدؔ تخلص رکھتے تھے، حضرت باندو یؒ کے پیر ومرشد تھے، انہوں نے آسانی اور سہولت کی خاطر تعداد روایات ابو ہریرہؓ کوایک شعری میں جمع فرمایا ہے: کن روایت بو ہریرہؓرا شمار پنج الف وسہ صد وہفتاد وچاروفات: آپ کی وفات ۵۹ھ میں ۷۸؍ سال کی عمر میں ہوئی۔ (الاصابہ، تذکرۃ الحفاظ، الاکمال فی اسماء الرجال)حل مفردات: ألطَّعْنُ: مصدر از فتح،معنی: طنز، نقد واعتراض، عیب جوئی۔ اَلأنْسَابُ:نسب کی جمع ہے، باپ کی طرف سے رشتہ کو نسب کہتے ہیں ۔ اَلنِّیَاحَۃُ:مصدر از باب ِنصر، مردہ پر واویلا کرنا، ماتم کرنا۔’’رفع الصوت بالبکاء علی الأموات،یقال:ناحت المرأۃ علی المیت‘‘۔