قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
٭ تھوڑی دیر ذکر۔ ٭تمام بڑوں کا احترام۔ ٭ اتباع سنت کا اہتمام۔ ٭تہجد کی پابندی۔ ٭ غیبت سے پرہیز۔ نیز حضرت شاہ مسیح اللہ خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ’’ کمال انسا نیت کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے:تقویٰ ،تواضع اوراختلاط سے کامل احتیاط۔ اِن سطور کی روشنی میں ہمیں بھی دل کی کدورت کو دور کرنا چاہئے ،کسی اللہ وا لے کے ہاتھ میں ہاتھ دیا ہو،تو ان کی تعلیمات کے مطابق راہ سلوک طے کرنا چاہئے اور اگر ہم ابھی بھی شترِ بے مہار ہیں ،تو کسی اللہ والے سے وابستہ ہو کر اپنی زندگی نیاپار لگانا چاہئے، فضلاء اور وابستگان جامعہ کے لئے حضرت رئیس ِجامعہ سے رجوع ہوکر اپنی اصلاح کرانا زیادہ مفید اور کار آمد ہے۔ ہر آدمی کی چاہت ہوتی ہے کہ اسے عزت ملے مقام ملے وہ کیسے ؟بڑا بنانے والے اصول: (۱) اللھم اجعلنی فی عینی صغیرًاوفی اعین الناس کبیرًا(مسندالبزار)کا نفس نفس ا ستحضار۔ (۲) کسی کو بڑا بنا کر اور کسی کی عزت کرکے تو بڑا بن سکتا ہے ،لیکن کسی کو گراکربڑا نہیں بنا جاسکتا ؎ پلا پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے مزہ تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے سا قی اپنے بڑوں کی عزت وتو قیر اور ادب توآسان ہے ،مگر اپنے ہم عصروں اور چھوٹوں کی عزت تواضع اور انکساری ہے۔ (۳) حِلْمْ:بردباری۔ (۴) اَنَاۃْ:انجام بینی۔