قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…تحفۂ تعلیمات…} تصنیف:مولانامفتی عبداللہ صاحب رویدروی دامت برکاتہم بانی ومہتمم جامعہ مظہرسعادت،ہانسوٹ،بھروچ (گجرات) الحمدللہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات وصلی اللہ علی النبی الکریم وعلی آلہ وصحبہ اجمعین۔ عرض ایں کہ بانی وناظم جامعہ حضرت مفتی عبداللہ صاحب مظاہری مدظلہ العالی بیرون ملک سفرمیں ہیں ۔ پیش نظر کتابچہ’’تحفۂ تعلیمات‘‘آپ کی عدم موجودگی میں مضمون کی اہمیت کی بناء پرافادۂ عام کی نیت سے شائع کرنے کی ہمت کی گئی ہے، اللہ اسے قبول عام عطافر ما ئے۔ حضرت والاکے درس وتدریس کی لائن کے تجربات ومشاہدات برسوں پر مشتمل ہیں ،جس کایہ نچوڑ ہے،اگراس مضمون پر حضرت مفتی صاحب مدظلہٗ کی نظرثانی ہوتی تو اس میں کافی ردوبدل، تغیر وتبدل،تنقیح وتوضیح ہوکراوربہتراندازمیں یہ مضمون نکھر کر سامنے آتااورسونے پہ سہاگہ کامصداق ہوتا،آئندہ ان شاء اللہ حضرت مدظلہٗ سے ترتیب جدیدکی استدعاء کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ حضرت کے سایۂ عاطفت کوعافیت کے ساتھ ہمارے سروں پرقائم و دا ئم رکھے اورآپ کے فیض کوعام اورتام فرمائے۔آمین ثم آمین! ضضضضضضضضضضضضض