قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…دررالبیان فی توضیح خلاصۃ البیان…} تصنیف:مولاناقاری سیدعارف الدین صاحب صدرشعبۂ تجویدوقراء ت جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا الحمدللہ رب العالمین والصلوۃ والسلام علی وسولہ الکریم وعلی الہ واصحابہ اجمعین ! تجوید وہ علم ہے جس کا تعلق براہ راست کلمات قرآنیہ کی کیفیت نطق واداء سے ہے ،اور معانی ٔقرآن کی طرح الفاظ قرآن بھی مقصودومطلوب ہیں ،اس لیے کہ معانی کی صحت کا مدار الفاظ ہی کی صحت پر ہے ،نیز اس علم کا سہارا درایت سے زیادہ روایات صحیحہ متصلہ سے ہے، جس سے علم تجوید کی فضیلت وشرافت عیاں ہوتی ہے،بفضلہ تعالیٰ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کواجوعلوم قرآنیہ ودینیہ کی ایک عظیم اورمنفردیونیورسٹی ہے، اوراس کے رئیس حضرت مولاناغلام محمدصاحب حفظہ اللہ جنہیں قرآن اورعلوم قرآن سے صرف تعلق ہی نہیں بل کہ غایت درجہ کاعشق ہے،آپ نے جامعہ کی اساس ہی قرآن کو بنا یا جس کی بنا پر آپ قرآن اوراصحاب قرآن سے بے حد محبت رکھتے ہیں اس لیے کہ قرآن کوسیکھنے اورسکھانے والاگروہ دنیامیں سب سے بہتراورخیرکا حامل ہے ،اورقرآن کی تعلیم میں الفا ظ کی تعلیم مقدم ہے،بایں وجہ جامعہ میں اساس ہی سے تجوید کو مستقل حیثیت دی گئی ہے اوراس فن شریف پر مکمل محنت کی جارہی ہے ،فن تجوید وقراء ت اپنے اندرمقناطیسی کشش رکھتاہے،جس کی وجہ سے طلبہ کھنچے چلے آتے ہیں ،اللہ تعالیٰ رئیس محترم کواپنی شایان شا ن بدلہ عطافرمائے،اورجامعہ کو پورے عالم کے لیے سرچشمہ ٔ رحمت وہدایت بنائے، اس مبارک اورمیمون جامعہ میں ترتیل وتدویرکے ساتھ فن تجوید کی اہم اورمشہورکتابیں مختلف اساتذہ ٔکرام پڑھاتے ہیں ،من جملہ ان کتابوں کے ایک کتاب’’خلاصۃالبیان فی تجو یدالقرآن‘‘ہے،جوبرسہابرس سے مدارس اورجامعات