قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
اسی طرح مشکوٰۃ شریف کی ایک روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت ابوبکررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا’’اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعدسب سے بہتر انسان ‘‘توحضرت ابوبکررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ’’اگرتم یہ کہتے ہو تویقین جانوکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سناہے کہ سورج،عمرسے بہترکسی انسان پرطلوع نہیں ہواہے‘‘۔( مشکوۃ شریف:ص۵۵۷/۵۵۸باب مناقب عمر ؓ، الفصل الثانی ) اس سے یہ بات واضح ہوگی کہ حضرات شیخین کے مابین جو اختلاف رائے رونما ہوا، وہ طبعی اختلاف تھا ورنہ حقیقتاً دونوں ایک دوسرے کا دل سے احترام کرتے تھے اور وجہ یہ ہے کہ انہوں نے خواہشات کو کبھی مقصد نہیں بنایا تھا ان کا مقصد تو صرف اعلاء کلمۃ اللہ ہوا کرتا تھا۔ اسی طرح حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے قصاص کے سلسلے میں حضرت علی اورحضرت معاو یہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے درمیان جو اختلاف رونما ہوا، وہ سب کو معلوم ہے،مگر اس کے باوجود ان دونوں کے تعلقات بھی قابل ِ دیدوتقلید ہیں ، مثلاً: ایک مرتبہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے، ضراربن ضمرہ سے کہا کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصاف بیان کرو ، توانہوں نے اولاًمعذرت کی، مگرحضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اصرارپرجب انہوں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصا ف