قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
جمعیۃ علماء ہندکے توآپ گجرات میں زندگی بھر مخلص اوروفادارخادم بنے رہے جمعیت کی ہرپکارپرآپ ہمیشہ لبیک کہتے اوراس کی ہرخدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے،بل کہ اگریوں کہا جائے توذرہ برابر مبالغہ نہ ہوگا کہ فنافی الجمعیۃ تھے،آپ نے اپنے شیخ کی محبت اوران کے احسانات کا شکریہ ادا کرنے ہی کی غرض سے اپنے وطن مالوف کرمالی میں ’’مدنی دار التربیت‘‘ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا، جس میں کم وبیش ۴۹۰؍ طلبہ عزیز تعلیم وتربیت کی پیاس بجھارہے ہیں ،ماشاء اللہ یہ ادارہ تعلیمی،تربیتی اورہر لائن سے دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جمعیۃ علماء ہند نے بھی آپ کی بے لوث خدمت اور وفاداری ہی کے پیش ِنظر آپ کو ورکنگ کمیٹی کارکن منتخب کیاتھا،اورآپ کو بحیثیت امیرِ شریعت ،گجرات کی ذمہ داری سپرد کی تھی، آپ کے انتقال کی خبر سنتے ہی جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولاناسیدمحموداسعدمدنیؔ صاحب بذاتِ خود بذریعہ ہوائی جہاز کرمالی تشریف لے آئے اور پس ماندگان کو سنت کے مطابق تسلی بخش تعزیتی کلمات سے نوازا۔ حق بات کہنے میں آپ کبھی کسی وقت ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے تھے،گویا کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے ڈرے بغیر سچ بات کہنے کے خوگر تھے، ابھی انتقال کے چند روز پہلے ہی بمقام کوسمبا ایک علمی مشورہ کے سلسلہ میں شرکت فرمائی تھی، اور اس وقت آپ کو جو بات کہنی تھی وہ بلا کسی جھجک کے کہہ ڈالی، اس وقت حضرت مولانا عبد اللہ صاحب کاپودروی کو فرمانے لگے کہ ہم تھوڑے ہی دنوں میں آپ کو کرمالی آنے کی دعوت دیں گے۔ ان شاء اللہ اس وقت کس کو کیا خبر تھی کہ حضرت مفتی صاحب ؒ جمعرات اور جمعہ کی مبارک رات کے درمیان پنچ محل سے لے کر بلساڑ تک کے اپنے عقیدت مند علماء کرام اور محبین ومخلصین کو اپنے جنازہ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں ،گجرات میں جہاں جہاں آپ کے انتقال کی خبرپہنچی اورجہاں جہاں سے پہنچنے کاامکان تھا،وہاں سے ہرایک نے آپ کی تجہیز وتکفین میں اپنی شرکت کو خوش قسمتی خیال کیا،تقریباًپچیس ہزار لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتاہواایک سمندر تھا اور رویدرا،کرمالی گاؤں کے شاندارانتظامات کے ساتھ آپ کو سپرد خاک کیا۔ آپ کی تجہیز وتکفین میں فلاحِ دارین ترکیسر،جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا، دارالعلوم کنتھاریہ، جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل، جامعہ مظہر سعادت ہانسوٹ، مرکز اسلامی انکلیشور، دارالعلوم اشرفیہ راندیر، جامعہ حسینیہ راندیر، ہدایت الاسلام عالی پور،