قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
جامعہ علوم القرآن جمبوسر، جامعہ قاسمیہ کھروڈ، دارالعلوم ماٹلی والا بھروچ، جامعہ حمیدیہ پانولی، تعلیم المسلمین لوناواڑااور بچوں کاگھرآمودوغیرہ مدارس کے سرکردہ اورسربراہ لو گ آپ کے جنازہ کی نماز ادا کرنے کی نیت سے حاضر ہوئے،حضرت مولاناابوالحسن صاحب مد ظلہم العالی ( شیخ الحدیث دارالعلوم ماٹلی والا) نے آپ کی جنازہ کی نماز پڑھائی اور حضرت مولانا عبد اللہ کاپودروی صاحب دامت برکاتہم نے دعائے مغفرت کرائی۔ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں جمعرات کے دن تعزیتی جلسہ منعقد ہوا، جس میں حضرت کے سانحۂ ارتحال کوامت کے لیے بڑاخسارہ محسوس کیاگیااوردعائے مغفرت کی گئی اور اس موقع پر حضرت مرحوم کے پس ماند گان کے حق میں صبرجمیل اور ادار ے کے حق میں نعم البدل کی بھی دعا فرمائی گئی،جس نے بھی کہا ہے سچ کہاہے: ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے، چمن میں دیدہ ور پیدا مارچ۲۰۰۴ء ضضضضضضضضضضضضض