قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
جب سنت پرعمل کرے گا توقلب میں نورپیداہوگا؛پھرنورِ قلب سے تلاوت کرے گا تو خوب نورپیداہوگا۔ (۳) کبھی ارشادفرمایاکہ دین کے تین اہم شعبے ہیں : تعلیم…تزکیہ …اور…تبلیغ ہرایک شعبہ والے کوایک دوسرے کامعاون ورفیق ہوناچاہئے،جیسے محکمۂ ڈاک خانہ میں کوئی مہرلگارہاہے،کوئی رجسٹری اورخطوط تقسیم کررہاہے،کوئی پارسل کررہاہے؛وغیرہ وغیرہ۔ (۴) ولی اللہ بننے کا نسخہ تجویز فرماتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں کہ ہرمسلمان عقید ے کی درستگی ،معاصی سے اجتناب،نمازباجماعت کااہتمام اورطمانینت فی الصلاۃکاالتزام کرے،تصحیح قرآن کی طرف خاص توجہ دے،وضع ولباس،معاشرت ومعاملات کوحدودِ شریعت کے مطابق انجام دے،اپنی زبان اورہاتھ سے کسی کواذیت نہ پہونچائے اور اپنے ہرعمل میں خوشنودیٔ مولیٰ کوپیش ِنظررکھے۔ اسی طرح دعوت وتبلیغ کی اہمیت بتاتے ہوئے خلاصۂ آداب کو اس طرح بیان فر ما یا کہ مبلغ ایسا ہونا چاہئے : (۱)اخلاص کااہتمام ہو۔ (۲)عمل کااہتمام ہو۔ (۳)نرم کلامی اختیارکرنا۔ (۴)تکا لیف پرصبرکرنا۔ (۵)اہلِ دنیاسے زیادہ تعلقات نہ ہو ں ۔ (۶)رغبت دلانے والے مضامین بیان ہوں ۔