قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
نظر آئے گا کہ ؎ طفل میں بو آئے کیا ماں باپ کے اطوار کی دودھ توڈبے کاہے اور تعلیم ہے سرکا ر کی زیر نظر کتاب ان ہی پاکیزہ جذبات کا عکس جمیل ہے جس میں اسلامی عقائد کی تخم ریزی بھی ہے محبت نبوی کا عسل پاکیزہ بھی، تعلیماتِ اسلامیہ کا گلدستہ بھی ہے اور اکابرین علماء سے وابستگی کا گر بھی اور تاریخ ہند کی معلومات بھی؛گویا کتاب صحیح معنو ں میں تربیتی گلدستہ ہے جس میں بچوں کی نفسیات کو مد نظررکھ کر پچیس مختلف اورمتنوع المو ضو ع تقاریرہیں اوردس بہترین مکالمے،اس گلدستہ کے مصنف ،مرنجا مرنج طبیعت کے مالک ’’اپنے بھلے اوراپنا کام بھلا‘‘کے مصداق، نہ طبیعت میں جو ش انتقام بل کہ افوض امر ی الی اللہ ان کی طبیعت ِثانیہ ہے، انہوں نے یہ کتا ب اپنے اساتذہ بالخصوص اپنے مربی مکرم حضرت خادم القرآن کے ایماء اور مشورے سے دینیات اور مکتب کے طلباء کے لئے بنام’’ تربیتی گلدستہ ‘‘مرتب فرمائی ہے جسے علماء کی تائید حاصل ہے نیز حضرت رئیس الجامعہ کی ادعیہ حسنہ بھی۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ قلم کایہ مسافر اپنی منزل عروج کو محبوبیت ومقبولیت کے ساتھ پار کرتا رہے اور مو صوف کے قلم گو ہر بار سے ہر قسم کی مفید سے مفیدتر کتابیں وجو دپذیر ہوتی رہیں ،ان کی یہ پہلی کاوش عوام و خواص کے ما بین شرف قبو لیت حاصل کرے اور ان کی رفیق ِحیات جو ان کے علمی کا مو ں میں بڑی معاون ہیں ان کے لئے اوران کے طرفین کے والدین کے لئے اوران کے اساتذہ کے لیے ذخیرۂ آخرت ثابت ہو۔ ( آمین یا رب العالمین) ضضضضضضضضضضضضض