قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
نصیب ہوتاہے،اوردعاسے محروم رہنے والابے نصیب ہوتاہے۔ ؎ اس کے الطاف تو ہیں عام شہیدی سب پر--تجھ سے کیا ضد تھی اگر تو کسی قابل ہوتا زیرنظرکتاب ’’مانگتاجالیتاجا‘‘ایک انتہائی مفیداورپرلطف تصنیف ہے،یہ جہاں اپنے ظاہری سرورق کے اعتبارسے بڑی جاذب نظراوردل کش ہے وہیں باطنی مواد ومضامین کے اعتبارسے ہرمرض کی دوااورروح کی غذاہے،کیوں کہ یہ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کے مہکتے پھولوں کاحسین گلدستہ ہے، جس میں زخمی دلوں کے لیے زوداثرمرہم ہے،دشمن سے حفاظت کے لیے وظیفہ ہے،کتاب کیاہے ؟ہرپریشانی کاحل ،قرض کی ادائیگی ،وسوسے کاازالہ،مالی مشکلات سے نجات ، جسمانی امراض سے شفا،گویابندے کااپنے رب کریم سے کنیکشن قائم کرنے کاشارٹ سسٹم اوراس کی نصرت ورحمت کھینچ لانے کاطاقتورمقناطیس۔ انسان بڑاظلوم وجہول ہے،وہ غیب سے زیادہ مشاہدہ اورخبرسے زیادہ معاینہ پریقین رکھتاہے’’لیس الخبرکالمعاینۃ‘‘لہٰذاانسان اپنے فطری اورنفسیاتی تقاضے سے کوئی ایسی دعا،ایساوظیفہ چاہتاہے جومجرب ہوجس پرکوئی تجرباتی واقعہ شاہدعدل ہو ، انسان اسی فطری ونفسیاتی تقاضہ کومدنظررکھتے ہوئے اس کتاب میں ہردعااوروظیفہ کس فضیلت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مجرب ہونے پرتجرباتی اورمشاہداتی واقعا ت بھی پیش کردئے گئے ہیں تاکہ ان واقعات سے ہردعااوروظیفہ کی تائیدہوجائے اور انسان یقین کے ساتھ اسے عمل میں لانے کی طرف یکسرراغب ہوجائے،ہرچندایسے واقعات منتشرطورپرکتابوں میں ضرورموجودہیں تاہم مستندحوالوں کے ساتھ یکجا طور پر کسی کتاب میں موجودنہیں ،اس اعتبارسے یہ کتاب تمام ذخیرۂ کتب میں نادر و نایا ب ہیں ،