قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
کامجموعہ مسمیٰ’’قطرہ قطرہ سمندربنام نگارشاتِ فلاحی‘‘نظرنوازہوا،بے انتہاخوشی و مسر ت کا باعث بنا جس میں مقصودومطلوب تحریرکے ساتھ ساتھ خالص اسلامی معلومات ونصیحت آمیز کلما ت بصورت انشاء،کثیرتعدادمیں موجودہیں ،آپ کی باذوق نادروانوکھی شاہ کار کاو ش پر بر جستہ دادِتحسین پیش کررہاہوں ،آں محترم نے انتھک جدوجہدسے ایک عمدہ مجموعہ جمع فرمایاہے ۔ میں دعاگوہوں کہ اللہ رب العزت آپ کی مساعی ٔ جمیلہ کوشرف قبولیت سے نوازے اورہمہ جہت قبولیت وکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔آمین! والسلام مع الاحترام خادم(مفتی)عبداللہ مظاہری بانی وناظم جامعہ مظہرسعادت ،ہانسوٹ ۷؍ربیع الاول ۱۴۳۸ھ مطابق۷/۱۲/۲۰۱۶ء