احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
بعد نبوت کادعویٰ کیا ہے تو پھر یہ لکھنا جھوٹ ہوا او ر اگر یہ لکھا ہوا سچ ہے تو دعویٰ نبوت جھوٹ ہے۔ دونوں میں سے ایک ضرور جھوٹ ہے۔ کیا جھوٹ بولنے اور لکھنے والا نبی ہو سکتا ہے؟ امید ہے قادیانی حضرات اس پرغور و فکر ضرو رکریں گے اور سچ اختیار کرنے میں ہرگز بخل سے کام نہ لیں گے۔(بسمل) سوال نمبر۲… مرزا غلام احمدقادیانی دجال اپنی کتاب(اربعین نمبر۴ص۱۹، خزائن ج۱۷ ص۴۵۲) میںلکھتے ہیں :’’بابو الٰہی بخش صاحب کی نسبت یہ الہام ہے یعنی بابو الٰہی بخش چاہتا ہے کہ تیرا حیض دیکھے یا کسی پلیدی اور ناپاکی پر اطلاع پائے۔ مگر خدا تعالیٰ تجھے اپنے انعامات دکھائے گا۔ جو متواتر ہوں گے تجھ میں حیض نہیں بلکہ وہ بچہ ہوگیا۔ ایسا بچہ جو بمنزل اطفال اﷲ کے ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ص۵۸۱) اس میں مرزا قادیانی اپنے حیض کو ظاہر فرما رہے ہیں۔ اب مرزائی صاحبان بتائیںکہ حیض مردوں کو آتا ہے یا عورتوں کو؟ اگر مردوںکو حیض آتا ہے تو اس کی کوئی سند پیش کریں۔ اگر عورتوںکوآتا ہے تو پھر مرزا قادیانی نبی نہ ہوئے۔ کیونکہ عورت نبی ہو ہی نہیں سکتی جب کہ اس الہام سے مرزا قادیانی عورت ثابت ہوتے ہیں۔(بسمل) سوال نمبر۳… حضرت مسیح موعود نے ایک موقع پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی کہ گویا آپ ایک عورت ہیں اور اﷲ تعالیٰ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا۔(ٹریکٹ نمبر ۳۴اسلامی قربانی ص۱۲، مصنفہ یار محمد قادیانی مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر) مرزا غلام احمدقادیانی دجال کے کشف کی حالت پر داد دیجئے۔ گویا کشف کی حالت میں مرزا قادیانی کے ساتھ خدا تعالیٰ نے وہ کام کیا جو مرد اپنی زوجہ کے ساتھ توالد وتناسل قائم کرنے کے لئے کیا کرتا ہے۔ مرزائی حضرات! آپ ذرا انصاف سے یہ بتلائیں کہ آیا خدا تعالیٰ پر(نعوذباﷲ) اس قسم کا بہتان لگانے والا کیا مسلمان رہ سکتا ہے؟ جب مسلمان ہی نہ رہا تو پھر نبی کیسے بن سکتا ہے؟ ذرا ٹھنڈے دل سے مذکورہ کشف کو بار بار پڑھ کر فیصلہ فرمائیں۔(بسمل) سوال نمبر۴… مرزاغلام احمدقادیانی اپنی کتاب(آئینہ کمالات اسلام ص۵۴۷، خزائن ۵ص ایضاً) میں لکھتے ہیں:’’جو مجھ کونہ مانیں اور میری تصدیق نہ کریں۔ وہ کنجریوں کی اولاد ہیں۔‘‘ مرزا قادیانی کا بڑا لڑکا مرزا فضل احمد آپ پر ایمان نہیں لایا اور نہ اس نے آپ کے دعوے کی تصدیق کی اور وہ مرزا غلام احمدقادیانی دجال کی زندگی میں ہی فوت ہوا اورمرزا قادیانی نے اپنے بیٹے کی نماز جنازہ نہ پڑھی۔ اب مرزائی قادیانی اصحاب انصاف فرمائیں کہ مرزا غلام احمد کی اہلیہ محترمہ