احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
M ابتدائیہ زیرنظر کتابچہ’’ مرزا قادیانی کے سولہ جھوٹ‘‘ فاتح ربوہ حضرت مولانا خدا بخش صاحب خطیب جامع مسجد محمدیہ ربوہ (چناب نگر) کا مرتب کردہ ہے۔ مرزا غلام احمد قادیانی ایک مدعی نبوت تھا۔ جس کے متعلق رحمت عالمﷺ کا واضح ارشاد گرامی موجود ہے۔’’کذابون، دجالون۔‘‘ کذاب جس کی ہر بات میں کذب ہو۔ قربان جائیں رحمت عالمﷺ کے، آپﷺ کا ارشاد گرامی کس طرح پورا ہو رہا ہے۔ واقعتہً مرزا قادیانی بھی اتنا بڑا کذاب تھا کہ اس کی کذب بیانی کا احاطہ وشمار کوشش کے باوجود نہیں کیا جا سکتا۔ علماء کرام نے مرزا قادیانی کے سینکڑوں جھوٹ لکھے ہیں۔ مگر مولانا نے اس کتابچہ میں صرف سولہ جھوٹ کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ ہر ایک اس کتابچہ کو پڑھ کر یقینا پکاراٹھے گا کہ واقعتہً مرزا قادیانی سولہ آنے جھوٹا تھا۔ حضر ت مولانا خدا بخش مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے فاضل اجل خطیب ہیں۔ خوشاب، سرگودھا، بھکر، میاں والی، جھنگ، فیصل آباد، شیخو پورہ اضلاع پر مشتمل ربوہ (چناب نگر) ان کے زیر تبلیغ ہیں۔ ان کے ہمراہ درجن بھر مبلغین ان اضلاع میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔ عرصہ دراز سے آپ کفر گڑھ ربوہ (چناب نگر) میںصدائے ختم نبوت بلند کر رہے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بیسیوں قادیانی آپ کے دست حق پرست پراسلام کی سعادت ابدی حاصل کر چکے ہیں۔ خداکرے کہ ان کا یہ رسالہ بھی متلاشیان حق کے لئے نشان راہ بن جائے۔ آمین! اﷲ وسایا … خادم ختم نبوت مسلم کالونی ربوہ (چناب نگر) ضلع جھنگ مرزا قادیانی کے جھوٹ جھوٹ نمبر۱… ’’انبیاء گذشتہ کے کشوف نے اس بات پر مہر لگا دی ہے کہ وہ (مسیح موعود) چودھویں صدی کے سر پرہوگا اورنیز یہ کہ پنجاب میں ہوگا۔‘‘ (اربعین نمبر۲ص۳، خزائن ج۱۷ص۳۴۸) اس فقرے میں مرزا قادیانی نے گذشتہ انبیاء علیہم السلام جن کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے،دو باتیں منسوب کی ہیں۔