احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
سایہ ہم لوگ آرام سے بسر کر رہے ہیں۔ چور، پاگل، کم عقل، شیطان کا پیرو لکھ کر یہ بھی لکھا کہ اس کی یعنی مسیح علیہ السلام کی تین دادیاں، نانیاں زناکار اور کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے اس کا وجود ظہور پذیر ہواتھا تو علماء دین کی نسبت جو کچھ لکھا ہے، تھوڑا ہے۔ خلاصہ کلام سید صاحب کی یہ کتاب بیشک اسم باسمیٰ ہے۔ آپ کی کتاب لاریب شمس الہدایت ہے جس جس نے یہ کتاب دیکھی ہے۔ آپ کے حق میں دعائے خیر کرتا ہے کہ سید صاحب نے محض پبلک پر بڑا احسان کیا ہے کہ ایسے پرآشوب زمانہ میں ایسے ایسے چالاک حریص اور طامع آدمی سے اس کے عقائد کو قرآن شریف اور احادیث نبویہ کے برخلاف ثابت کر کے خلق خدا کو بچایا اور سب سے زیادہ یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ جیسے عالموں نے مرزا کی کتابوں میں سے پبلک پر یہ بھی ثابت کر دیا کہ یہ شخص گورنمنٹ انگلشیہ کا ہرگز خیر خواہ نہیں کیاعیسائی گورنمنٹ کا خیر خواہ ایسا ہی ہوا کرتا ہے جو علانیہ اپنی کتابوں میں لکھتا ہے کہ مسح علیہ السلام معاذ اﷲ ثم معاذ اﷲ چور تھا، پاگل تھا، کم عقل تھا۔ اس کے دماغ میں خلل تھا۔ شیطان کاپیرو تھا۔ اس کی دادیاں اور نانیاں کسبی عورتیں تھیں۔ جن کے خون سے مسیح کا وجود ظہور پذیر ہوا تھا۔ (ضمیمہ انجام آٹھم ص۵تا۹، خزائن ج۱۱ص۲۸۹تا۲۹۳) کیا عیسائی گورنمنٹ جو ہماری مہربان گورنمنٹ ہے۔ اس قسم کے کلمات اپنے پیشوا کے حق میں سن کر خوش ہوتی ہے؟ ہرگز نہیں۔ کیا عیسائی رعایا گورنمنٹ انگلشیہ اور اہل اسلام ہر دو فریق حضرت مسیح علیہ السلام کے حق میں ایسے شنیع اور توہین آمیز کلمات سن کر رنجیدہ خاطر نہیں ہوتے؟ کیا ان کا دل پاش پاش نہیںہوتا؟ ضرور ہوتا ہے۔ پس گورنمنٹ انگلشیہ کی جان نثار رعایا اہل اسلام اور عیسائی اور نیز خود گورنمنٹ کا دل دکھانے والا آدمی کبھی خیر خواہ ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ شکر صد شکر کہ ایسے شخص کے حالات اور اس کے اس قسم کے بد عقائد سے اس کی کتابوں میں سے سید صاحب جیسے عالموں نے پبلک کو پورے طور پراطلاع دی۔ اﷲ تعالیٰ سید صاحب موصوف کو اس نیک کام کی جزا خیر دے۔ آمین ثم آمین! ہم نے یہ فیصلہ حکم کے طور پرلکھا ہے اور ساتھ ہی مرزا کی کتابوں کا حوالہ دے دیا ہے۔ جس کو شک ہو وہ مرزا کی کتابیں سامنے رکھ کر اپنی تسلی کر سکتا ہے۔ والسلام المشتہر … محمد شفیق مولوی فاضل ساکن چکوڑی ضلع گجرات پنجاب