احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
ہم خالص مرزا قادیانی اور ان کے خلیفہ نور الدین کی تحریرات دستخطی حیات ہر چہار پیغمبران علیہم السلام میں نقل کر دیتے ہیں تاکہ دیگر دھوکہ باز مرزائیوں کو بھی یقین حاصل ہو۔ وہوہذا۔ الف… ’’اب ہم صفائی بیان کے لئے یہ لکھنا چاہتے ہیں کہ بائیبل اور ہماری احادیث و اخبار کی کتابوں کی رو سے جن نبیوں کا اسی وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا تصور کیا گیا ہے۔ وہ دو نبی ہیں۔ ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے اور دوسرے مسیح ابن مریم جس کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔‘‘ (توضیح المرام ص۳، خزائن ج۳ص۵۲) ب… جب (موسیٰ علیہ السلام) نے ’’انااعلم‘‘ کہہ دیا تب غیرت الٰہیہ نے اپنے پیارے بندہ سیدنا حضرت خضر علیہ السلام کا انہیںپتہ دیا۔ جب موسیٰ علیہ السلام انہیں ملے تو اس کے سچے علوم اور اسرار تک نہ پہنچے۔ جناب خضر علیہ السلام نے فرمایا:’’لن تستطیع معی صبراً‘‘ (بلفظہ حکیم نور الدین کا خط مندرجہ ازالہ اوہام ص۴۱۳، خزائن ج۳ص۶۲۸) ج… حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ خضر علیہ السلام کی ملاقات ہوئی۔ مجھے اس وقت ایک قصہ یاد آگیا۔ جس کو قلائد الجواہر میں محمد بن یحییٰ تاؤنی نے ارقام فرمایا ہے۔ اس پر غور کرو۔ شیخ عبدالقادر جیلانی فرماتے ہیں:’’جاء نی ابوالعباس الخضر علیہ السلام الخ‘‘(بلفظہ حکیم نور الدین کا خط مندرجہ ازالہ اوہام طبع ثانی ص۵،خزائن ج۳ص۶۲۹)کہ میرے پاس حضرت خضر علیہ السلام تشریف لائے،الخ۔ لیجئے حضرات! مرزائی دھوکے بازوں کو اب تو ان پر ایمان لانا چاہئے لیکن مشکل یہ ہے کہ جب اصل ہی اپنی اقراری باتوں پر قائم نہ رہے ہوں تو نقلوں پر کیا شکوہ اور افسوس؟ مگر ہم بطور ناصح خیر خواہی کر کے ﷲ سمجھاتے ہیں کہ ایسی ایسی دھوکہ بازی اور جہالتوں کو چھوڑ دیں اور اپنی بیماری کا ایک مختصر معتدل نسخہ کسی نہ کسی طرح گلو کے نیچے اتار لیں تاکہ وہ قلب سقیم پرپہنچ کر کچھ اثر کرے اور شقاوت و قساوت قلبی دور ہو۔ جب تک یہ مرض قلبی دور نہ ہوگی تب تک کوئی بھی عمدہ سے عمدہ غذا اثر نہ کرے گی۔کیا اچھا کہا کسی بزرگ نے: دل میں جاہل کے اثر ناصح کی بات دوستو کچھ بھی ذرا کرتی نہیں جب تلک بیمار ہے بیمار کو کچھ اثر اچھی غذا کرتی نہیں اب ہم یہ دعاجناب الٰہی میں کرتے ہوئے اس مختصر تحریر کو ختم کرتے ہیں۔’’ربنا لاتزغ قلوبنا ‘‘