احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
میں اپنے اﷲ تعالیٰ کے حکم کے موافق یہ کہہ کر ختم کرتاہوں۔ ’’واذاسمعواللغوا عرضوا عنہ وقالوالنااعمالنا ولکم اعمالکم سلام علیکم لا نبتغی الجاہلین‘‘ اور جب سنتے ہیں بیہودہ بات اعراض کرتے ہیں ان سے اور کہتے ہیں ہمارے عمل ہمارے لئے اورتمہارے عمل تمہارے لئے سلامتی اوپر تمہارے ہم نہیں چاہتے جاہلوں کو۔ اور دعا کرتا ہوں’’ربنا لاتزغ قلوبنا بعد اذھدیتنا وھب لنا من لدنک رحمۃ انک انت الوہاب (آل عمران:۸)‘‘ {اے ہمارے رب مت پھیر ہمارے دنوں کو بعد اس کے کہ تو ہم کو ہدایت دے چکا اور ہم کو رحمت دے۔ بے شک تو ہی دینے والا ہے۔} اور التماس کرتا ہوں کہ دین محمدی کے سچے عاشقو اور اے دین اسلام کے سچے فدائی مسلمانو یہ بات آپ سب جانتے ہیں کہ مذہب سے زیادہ پیاری چیز کوئی نہیں ہے۔ مذہب ہی ہم کو راہ نیک دکھلاتا ہے اوراسی کی سچی اطاعت سے ہم نجات پا سکتے ہیں۔ خدارا اپنے مذہب کی رسی کو اپنے ہاتھوں سے مضبوط پکڑے رہو اور کسی کے دھوکہ میںنہ آؤ ۔ خود غرضی نے لوگوں کو ولی مہدی نبی تک بنا دیا۔ مگر ہمارے لئے احکام اور ہدایات بہت صاف ہیں۔ قرآن شریف اور حدیثوں میںایسے لوگوں کی کیفیت پہلے سے لکھ دی گئی ہے۔ میں نے اپنی معلومات کی حد تک کچھ لکھ دیا ہے۔ اس کے دیکھنے سے مرزا قادیانی کے دعوؤں کی حقیقت کھل جائے گی۔ اس کے علاوہ میں یہ بھی عرض کرتاہوں کہ میں نے سنا ہے کہ ہندوستان کے علماء نے بھی مرزا قادیانی کے نبی اور مہدی ہونے کی بہ دلائل معقول تردید فرمائی تھی۔ ان کتابوں کو بھی ملاحظہ کر لو۔ خدا کے لئے کسی کے بہکانے میں نہ آؤ خدا او ر رسول اکرمﷺ کے صاف احکام کے خلاف کھینچ تان کر تاویلات کرنے والوں کی اقوال سے بچو۔ خدا اور رسول اکرمﷺ کے صاف و صریح احکام کی پیروی کرو۔ اسی میں تمہاری نجات ہے۔ اﷲ سب کو نیک توفیق دے آمین۔ اور عام طور پر سب سے التماس ہے کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی اس میں ہوئی ہو تو اس سے مجھے اطلاع فرمائیں اور مجھے معذور سمجھ کر معاف فرمائیں۔ اسی طرح اگر عبارت میں کوئی لغزش یا اصطلاح میں یا محاورات میں کوئی لفظ غلط ہو تو بھی مجھے معاف فرمائیں۔ کیونکہ میں باشندہ دکن کا ہوں اور اردوکے معلے میری زبان نہیں ہے۔