احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
پر مخاطب فرمایا ہے۔ شاید اپنے ان مرید صاحب کو مرزا قادیانی کوئی کتاب منجانب اﷲ دے گئے ہوں۔ جس کی بناء پر وہ ان کو رسول کہتے ہیں۔نا معلوم بڑھاتے بڑھاتے یہ مرید مرزا قادیانی کو اور کس درجہ پر پہنچا دیں گے۔ یہ بات کیسی دل شکن اور رنج دہ ہے کہ حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کو غوث الاعظم کے معزز لقب سے تمام اہل سنت والجماعت یاد کرتے ہیں اور ان کی عظمت ان کے دلوں میں بعد اﷲ او ر رسول اکرمﷺ اورصحابہ کبار رضوان اﷲ علیہم اجمعین اور اہل بیت و ذریات رسول اﷲﷺ کے کسی کی ہے تو بس حضرت عبدالقادر جیلانیؒ کی عظمت ہے۔ ایسے جلیل القدر بزرگ کی شان میں ایسے گستاخ کلمہ زبان سے نکالنا بجز اس کے کیا سمجھا جائے کہ ہم لوگوں کو رنج دینا مقصود ہے۔ جبکہ ہم لوگ مرزاقادیانی کونبی نہیں مانتے ہیں تو ان کی خاک پا کو ایسے جلیل القدر بزرگ کی آنکھوں کا سرمہ بنانا داخل بیہودگی نہیں تواورکیاہے۔ اس کا جواب تو یہ ہوسکتا ہے۔ سنو جواب: خاک پائے شہ گیلان کو بناتے سرمہ اپنی آنکھوں کا بنے تھے جو رسول قدنی ہوتا عزت میں اضافہ تو سعادت ہوتی ان کو حاصل جنہیںکہتے ہو رسول قدنی کیا حقیقت شہ گیلان کے مقابل ان کی ہند میں تم جسے کہتے ہو رسول قدنی یہ مغل، بچہ وہ سید تھے تو سید کیسے جوتیاں جن کی کریں صاف ہزاروں قدنی خاک پائے شہ گیلان کا لگاکر سرمہ دیکھ نادان قدنی راہ رسول مدنی میں امید کرتا ہوں کہ قادیانی حضرات آئندہ ایسے الفاظ تحریر نہ فرمائیں گے جن کو پڑھنے سے آنکھوں میںخون اتراتا ہے۔ نتیجہ اس کا یہ ہو گا کہ جواب ترکی بہ ترکی سننے کے لئے ان کو بھی تیار رہنا پڑے گا۔ وہ مرزا قادیانی کو رسول ملک الرسل سلطان الانبیاء خدا جو چاہیں کہیں، مگر دل شکن الفاظ کہنے سے احتراز فرمائیں۔ بہرحال ہم کو ایسے لوگوں سے اعتراض لازم ہے۔ لہٰذا