احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
اس بیان سے ظاہر ہے کہ مرزا قادیانی کو ان نبیوں کے مماثل سمجھا گیا جو تابع شریعت موسوی گزرے۔ مجھے اس بیان سے سخت تعجب ہے کہ خود مرزا قادیانی تو اپنے آپ کو ظلی نبی کہتے ہیں مگر ان کے مرید ان کو رسول قرار دیتے ہیں۔ وہ انبیاء جو تابع شریعت موسوی تھے۔ ظلی نبی نہ تھے اور نہ ان کی نبوت ظلی نبوت تھی۔ بلکہ وہ ایسے انبیاء تھے کہ جن کا ذکر خدا نے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔ اگر بقول قادیانی حضرات کے مرزا قادیانی ظلی نبی تھے تو ان انبیاء علیہم السلام کے مماثل کیسے ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر یہ بحث غور طلب ہو جاتی ہے کہ جو انبیاء شریعت موسوی کے تابع تھے۔ ان پر ایمان لانا ہم لوگوں پر فرض ہے۔ جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے سورہ بقرہ میں ’’قولوا امنا باﷲ‘‘ کے بعد ’’وما اوتی النبیون من ربھم (البقرۃ:۱۳۶)‘‘ ارشاد فرمایا ہے۔ اگر بقول میرے دوست کے مرزا قادیانی ویسے ہی نبی ہوتے جیسے انبیاء علیہم السلام تابع شریعت موسوی گزرے تھے۔ تو کیا خداوند کریم ایسے نبی پرایمان لانے کا حکم نہ دیتا؟ یہ بات سمجھ میں نہیںآتی کہ انبیاء موسوی شریعت کے تابع تھے ان پر ایمان لانے کا حکم تو خدا نے دیا اور جو نبی یا انبیاء تابع شریعت محمدی ہوتے ان پر ایمان لانے کا حکم نہ دیتا۔ یہ بات تو بالکل سمجھ میں نہیںآتی کہ بقول میرے دوست اگر مرزا قادیانی ہی کی شان میں آیت ’’ھوالذی ارسل رسولہ بالھدی‘‘ نازل ہوتی تو مرزا قادیانی ہی اس آیت کے مصداق ہوتے تو کیا قرآن میں صا ف طور پر ایسے رسول کا ذکر نہ ہوتا۔ ان انبیاء پر ایمان لانے کا حکم دینا جوتابع شریعت موسوی تھے اور ایسے نبی پر ایمان لانے کا ذکر قرآن میں نہ ہونا جس کی شان میں رسول کا لفظ بھی ارشاد ہوا ہو، بہت ہی تعجب خیز امر ہے۔ جبکہ مرز ا قادیانی پر آنے والے موعود کی تمام تعریفات ہیں اور ان کو خود رسول کریمﷺ نے بھی چار جگہ حدیث میں بقول ان کے بلفظ نبی یاد فرمایا ہے تو وہ خاصے مستقل نبی ہوئے۔ ظلی اور غیر ظلی کی صورت میں معرض بحث میں لانا فضول ہے اور پھر مرزاقادیانی کے مریدوں کا یہ استدلال کہ ابن ماجہ کی حدیث ’’لا مہدی الاعیسیٰ‘‘ کی رو سے مرزا قادیانی ہی موعود قرار پاتے ہیں تو پھر اعتراضات کے لئے ظلی نبوت کی ٹٹی کی آڑکیوں ڈھونڈی جاتی ہے۔طور پر نبی ہونے کا دعویٰ کر دیا جاتا۔ چلو چھٹی مل جاتی یہ نوٹ انگریزی ہے جو سمجھ نہیں آتی۔ کیوں تیار کیا ہے۔ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ بقول ان کے اگر مہدی کوئی جدا نہیں مرزاقادیانی ہی