احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
میں دریافت کرتا ہوں کہ یہ انسانی کمالات نہیں ہیں؟ کیا ایسے کمالات کے حاصل ہونے سے کتا انسان بن گیا؟ اسی طرح اگر انسان حیوانی یا شیطانی کام کرے تو وہ حیوان یا شیطان نہیں ہو جاتا۔ اگر بعض کمالات نبوت کسی انسان میں پائے جائیں مثلاً معجزے نبیوں سے ظہور میں آتے ہیں۔ دیکھا گیا کہ بعض اولیاء اﷲ سے بھی بہت سے کرامات ظاہر ہوئے ہیں جو بالکل معجزوں کے مشابہ ہوتے ہیں۔ نبیوں کے معجزے تو معجزے کہلاتے ہیں اور اولیاء اﷲ کے کرامات کے نام سے موسوم ہیں۔ لیکن اولیاء اﷲ نبی کے درجہ کو نہیں پہنچ پاتے۔ پس محض کمالات نبوت کسی میں پائے جائیں تو وہ نبی نہیں ہو جاتا۔ اس کے بعد مرزا قادیانی نے مظہر جان جاناں کا قول نقل کیا ہے۔ کہ ہیچ کمال غیر از نبوت بالاضافہ ختم نگر دیدہ۔ یعنی کوئی کمال ختم نہیں ہوا۔ مگر نبوت کا کوئی اضافہ نہیں ہو سکتا۔ اضافہ کے لغوی معنی افزوں کردن برچیزے صاف نہیں ہے۔ لیکن مرزا قادیانی نے جو ترجمہ فرمایا ہے۔ اضافہ کے معنی بلاواسطہ کے لئے ہیں۔ جو ان کے مقصود کے موافق ہوتے ہیں۔ حالانکہ اضافہ کے معنی ہرگز بلاواسطہ کے نہیں ہیں۔ یہ قول مرزا مظہر جان جاناں کا مرزا قادیانی کے دعویٰ کی تردید کرتا ہے۔ مرزا مظہر جان جاناں نے صاف لکھ دیا ہے کہ کوئی کمال ختم نہیں ہوا۔ لیکن نبوت پر نبوت کو اضافہ کرنا ناممکن ہے اور وہ ختم ہو گئی ہے۔ دوسرے الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ کوئی کمال ختم نہیں ہوا سوا نبوت بالاضافہ کے کہ نبوت بالاضافہ تو حاصل نہیں ہو سکتی اور وہ ختم ہو گئی ۔ باقی ہر کمال حاصل ہو سکتا ہے اور وہ ختم نہیں ہوا۔ اس قول سے تو مرزا قادیانی کوئی فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ اب رہے دوسرے اقوال مذکورہ بالا۔ پہلے تو ان بزرگوں کے اقوال کوئی حدیث نہیں ان کی ذاتی آراء ہیں۔ قطع نظر اس کے ان کے اقوال سے کہیں یہ مطلب نہیں نکلتا کہ نبوت ختم نہیں ہوئی بلکہ ساری دنیا کا یہ مسلمہ مسئلہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ظاہر ہوں گے اور اسی اعتبار سے ان علماء نے یہ لکھا ہے کہ یہ خیال نہ کرو کہ کوئی نبی نہ آئے گا۔ یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام آئیں گے۔ مگر وہ کوئی اپنی شرع نہیںلائیں گے بلکہ وہ متبع ہوں گے۔ شریعت محمدیؐ کے اگر مسلمانوں کا عقیدہ مثل مرزا قادیانی کے یہ ہوتا کہ عیسیٰ علیہ السلام اب نہیں آئیں گے تو مرزا قادیانی کا استدلال صحیح ہوجاتا۔ لیکن جبکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آنا برحق سمجھا گیا ہے تو کوئی عالم بھی یہ کیونکر کہتا کہ اب کوئی نبی نہ آئے گا۔ وہ نبی موعود حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو ضرور آئیں گے۔لیکن وہ اپنی شریعت ناسخ شریعت محمدیؐ نہ لائیں گے بلکہ وہ خود تابع شریعت محمدیؐ ہوں گے۔ معلوم نہیں کہ اقوال بالا مرزا قادیانی نے اپنے مفید مطالب