احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مطلب ختم ہوجاتا ہے اور ختم ہو سکتا تھا۔ لیکن لوگوں کو شبہ ہوتا کہ جب نبی کریمﷺ کی زبان مبارک سے حضرت علیؓ کی شان میں یہ الفاظ نکلے کہ تم میرے سے وہی نسبت رکھتے ہو جو ہارون علیہ السلام کوموسیٰ علیہ السلام سے تھی تو حضرت علیؓ کا رتبہ بھی مثل ہارون علیہ السلام کے ہے اور چونکہ حضرت ہارون علیہ السلام بھی نبی تھے۔ اس لئے لوگوںکو شبہ ہوتا کہ حضرت علیؓ کا رتبہ بھی نبی کا ہے اورکہیں ایسا نہ ہو کہ بعد نبی کریمﷺ کے حضرت علیؓ کو لوگ نبی کے درجہ پرپہنچا دیں، یہ ارشاد ہوا’’لانبی بعدی‘‘ {میرے بعد کوئی نبی نہیں۔} ورنہ بظاہر اور کوئی قرینہ اس حدیث میں ’’لانبی بعدی‘‘ فرمانے کامعلوم نہیں ہوتا ہے۔ تو اب خیال کیا جائے کہ اس قدر احتیاط خود رسول اﷲﷺ نے فرمائی اور صاف حکم ہوگیا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں تو پھر مرزا قادیانی ظلی نبی کیونکر ہو سکتے تھے۔ خصوصاً اس صورت میں کہ ظلی نبی کا کوئی لفظ کسی حدیث میں نہیں اور ان حدیثوں میں جن کی رو سے نبی کے آنے کی نفی کی گئی ہے، کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔ اگر ظلی نبی کا آنا ممکن ہوتا تو کون امر مانع تھا کہ قرآن کریم میں یا کسی حدیث میںصاف طور پر ظلی نبی کے آنے کا ذکر نہ کر دیا جاتا اور کھینچ تان کر تاویل کرنے کے امکان کاخاتمہ نہ کر دیا جاتا۔ مرزا قادیانی فرماتے ہیں:’’خدا ظلی نبوت اس کو عطا کرتا ہے جو نبوت محمدیہؐ کا ظل ہو کہ تااسلام ایسے لوگوں کے وجود سے تازہ رہے۔ نادان آدمی نہیں چاہتا کہ اسلام میں سلسلہ مکالمات اور مخاطبات الٰہیہ کا جاری رہے بلکہ وہ چاہتا(۱) ہے کہ اسلام بھی اور مردہ مذاہب کی طرح ایک مردہ مذہب ہو جائے۔ مگر خدا نہیں چاہتا (۲)نبوت او ررسالت کا لفظ خدائے تعالیٰ نے اپنی وحی میں میری نسبت صدہا مرتبہ استعمال کیا ہے۔ مگر اس لفظ سے صرف وہ مکالمات مخاطبات الٰہیہ مراد ہیں جو بکثرت ہیں اور غیب(۳) پر مشتمل ہیں۔ خدا کی یہ اصطلاح ہے کہ کثرت مکالمات اور مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا ہے۔یعنی ایسے مکالمات جن میں غیب کی خبریں دی گئی ہوں۔ (۱)ان اقوال میں وہ جملے غور طلب ہیں جن پر نشان ڈالا گیا ہے۔ ان کے خیال میں ظلی نبوت اس لئے ہے کہ اسلام تازہ رہے اس جملہ کو سن کر ہم کو ہنسی آتی ہے۔ اسلام کے تازہ رکھنے کے لئے کیا ظلی نبوت ضروری ہے؟ ہرگز نہیں۔ کیا آج تک ظلی نبی کے نہ ہونے سے خدانخواستہ اسلام باسی یا مردہ ہو گیا تھا؟ اسلام تو قیامت تک تازہ اورزندہ رہے گا۔ کیا مرزا قادیانی ظلی نبی بن کر نہ آتے تو چین کے ۸ کروڑ مسلمانوں کا اسلامی مذہب باسی یا مردہ ہو جاتا؟ اور اب جبکہ مرزا قادیانی کی ہوا بھی وہاں نہیں پہنچی۔ خدانخواستہ اسلام مردہ ہو گیا؟ یا عربستان اور عراق