احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
۶… قادیانی ہذیان: یہ رسالہ حضرت مولانا عبدالغفور کلانوریؒ کا مرتب کردہ ہے۔ یہ رسالہ مولانا منظور الحق صاحب ناظم مستشار العلماء قصور نے اوّٰلاً ۱۳۵۲ھ میں گویا بیاسی سال پہلے شائع کیا تھا۔ اشاعت اوّل میں جو آپ نے تعارف لکھا وہ یہ ہے۔ ’’خدا جزائے خیر دے جناب مولانا عبدالغفور صاحب کلانوری مولوی فاضل وفاضل دیوبند کو جنہوں نے خلیفۂ قادیانی مرزامحمود کے فریب آمیز رسالہ ’’سرزمین کابل میں ایک تازہ نشان کا ظہور‘‘ کے جواب میں ایک کفر شکن رسالہ لکھا جس کا عنوان ہے ’’قادیانی ہذیان‘‘ فاضل مؤلف نے اس رسالہ میں ’’آہ نادر شاہ کہاں گیا‘‘ اور ’’دوبکریاں ذبح کی جائیں گی‘‘ وغیرہ مرزاقادیانی کی پیش گوئیوں پر زبردست تنقید فرما کر ثابت کیا ہے کہ مرزاقادیانی کی پیش گوئیوں کی حقیقت دجل وزور اور عیاری ومکاری کے سوا کچھ نہیں۔‘‘ ۷… خضری روحانی مشن اور مسئلہ ختم نبوت: یہ رسالہ جناب غلام نبی میر ناسک راولپنڈی کا مرتب کردہ ہے۔ اپریل۱۹۶۷ء میں پہلی بار شائع ہوا۔ اب اس جلد میں محفوظ کیا جارہا ہے۔ ۸… مرزائیت کے ناپاک ارادے، حکومت پاکستان اور مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ: یہ رسالہ بھی جناب غلام نبی میر ناسک کا مرتب کردہ ہے۔ ۹… بھیڑ نما بھیڑئیے: یہ رسالہ بھی غلام نبی میرناسک کا مرتب کردہ ہے۔ ۱۰… اظہار الحق، المعروف رد مرزائیت: یہ رسالہ حضرت مولانا حکیم عبداللطیف صاحب کا مرتب کردہ ہے۔ اگلے نمبر پر مصنف کے متعلق مزید معلومات درج ہیں۔ ۱۱… دعوت الحق رحمانی، بجواب نصرۃ الحق قادیانی: یہ رسالہ بھی حضرت مولانا حکیم حافظ عبداللطیف ساکن چک نمبر۱۵۵ مندراں والی نزد ڈگری ضلع تھرپارکر کا مرتب کردہ ہے۔ سندھ تھرپارکر میں ایک قادیانی مبلغ تھے جن کا نام احمد علی تھا۔ جو قادیانی گروہ کے معروف مناظر تھے۔ قدرت حق نے احمد علی قادیانی کا ناطقہ بند کرنے کے لئے ڈگری ضلع تھرپارکر کے مولانا حکیم عبداللطیف صاحب کو کھڑا کر دیا۔ آپ نے قادیانی مبلغ کی تحریر کا جواب تحریر سے، تقریر کا جواب تقریر سے، اور مناظرہ کے لئے دوبدو میدان کارزار میں قدم