احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
محض اپنے آپ کو مسیح ثابت کرنے کے لئے ایسے صاف مسئلہ سے وہ اختلاف فرماتے ہیں اور ابن ماجہ کی حدیث سے مرزا قادیانی جو استدلال فرماتے رہے۔ وہ خود ان کے قول کی تردید کرتی ہے۔ کیونکہ عیسیٰ ابن مریم ہی مہدی ہوں گے۔کوئی جدا نہیں ہیں۔ اس سے بھی نتیجہ یہی نکلا کہ مہدی کا لقب حضرت عیسیٰ علیہ السلام اختیار کریں گے۔ مرزا قادیانی تو کسی طرح سے اس کی رو سے مہدی نہیں کہلا سکتے۔ نوٹ… مرزا قادیانی ابن ماجہ کی جس حدیث سے استدلال کرتے ہیں۔ اس میں لفظ ابن مریم صاف لکھا ہوا ہے۔ پس اگر عیسیٰ مہدی ایک ہیں جدا نہیں ہیں تو حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام مہدی ہوں گے نہ کہ مرزا قادیانی۔ مرزا قادیانی اپنا یہ مطلب نکالنے کے لئے کہ مہدی اور عیسیٰ ایک ہی شخص کا نام ہے۔ ابن ماجہ کی حدیث کو سند کے طور پر پیش فرماتے ہیں۔ لیکن اس غرض کے لئے وہ کون عیسیٰ ہیں جو مہدی کا لقب اختیار کریں گے؟ یہ بات نہیں قبول فرماتے کہ وہ عیسیٰ ابن مریم ہوں گے۔ کیونکہ اس کو مان لیں تو ان کے دعویٰ کی تردید ہو جاتی ہے اور یہ کوئی طریقہ بحث کا نہیں ہے کہ دن کو دن تو کہیں مگر اس بات کو قبول نہیں فرماتے کہ دن ہے تو آفتاب بھی نمایاں ہوگا۔ اگر بغیر آفتاب نکلنے کے دن کا اطلاق ہو سکتا ہے؟ تو مرزا قادیانی کا دعویٰ بھی صحیح ہے۔ لفظ عیسیٰ کے زبان سے نکلتے ہی گو اس کے ساتھ ابن مریم کا لفظ نہ کہا جائے، ساری دنیا کا خیال حضرت عیسیٰ ابن مریم کی طرف منتقل ہوتا ہے۔ اسی کو منطق میں دلالت وضعی اور دلالت مطابقی کہتے ہیں کہ جو لفظ جس غرض کے لئے وضع کیا گیا ہے۔ اس لفظ کے زبان سے نکلتے ہی سامع کا ذہن لفظ موضوع کی طرف منتقل ہو جائے۔ جیسے ہمارے ملک میں لفظ اعلٰحضرت یا حضور سے بادشاہ وقت خلد اﷲ ملکہ مراد لئے جاتے ہیں۔ اگر کوئی کہے کہ اعلٰحضرت نے فرمایا یا حضور تشریف لائے تو ان الفاظ اعلٰحضرت یا حضور کے زبان سے نکلتے ہی سامع کا ذہن فوراً ہمارے آقا شہر یاردکن کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔ لفظ اعلیٰ حضرت یا حضور کے ساتھ بادشاہ ملک دکن کہنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسی طرح لفظ عیسیٰ زبان سے نکلا اور سامع کا ذہن حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کی طرف منتقل ہوا۔ اب فرمائیں کہ صحاح کی حدیثوں میں جو لفظ عیسیٰ کا آیا ہے۔ اس سے کیا عیسیٰ علیہ السلام مراد نہیں ہیں؟ اگر بقول مرزا قادیانی کے مہدی اور عیسیٰ ایک ہی ہیں تو مرزا قادیانی پھر مہدی کیونکرہو سکتے ہیں۔ صحیح مسلم کی حدیث ہے’’لا تزال طائفۃ من امتی یقاتلون علی الحق ظاہرین