احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
۲… ’’ماکان اﷲ لیعذبھم وانت فیھم انہ اوی القریۃ‘‘ (دافع البلاء ص۶، خزائن ج۱۸ص۲۲۶) ’’اور(اے پیغمبر) خدا ایسا (بے مروت) نہیں ہے کہ تم ان لوگوں میں موجود رہو اور وہ (تمہارے رہتے ان کو عذاب دے۔‘‘ (سورۃ الانفال:۳۳) ۳… ’’عسی ان یبعثک ربک مقاما محمودا***‘‘ (دافع البلاء ص۷،خزائن ج۱۸ص۲۲۷) ’’عجب نہیں کہ (اس نماز تہجد کی برکت سے جس کا ذکر اس آیت میں ہے) تمہار ا پروردگار (قیامت کے دن) تم کو مقام محمود پر پہنچائے۔‘‘ (سورۃ بنی اسرائیل:۷۹) ۴… ’’قل انما انابشر مثلکم یوحی الی انما الھکم الہ واحد والخیر کلہ فی القران‘‘ (دافع البلاء ص۷، خزائن ج۱۸ص۲۲۷) ’’(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہو کہ میں(بھی) تو تم جیسا ایک بشر ہی ہوں(مجھ میں تم میں صرف اتنا فرق ہے کہ) میرے پاس(خدا کی طرف سے) یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود (وہی اکیلا) ایک معبود ہے۔‘‘ (سورۃ الکہف:۱۱۰) بھائی جان! سوائے ان الفاظ کے جن کے اوپر میں نے لکیر دے دی ہے۔ باقی سب آیات قرآنی ہیں۔ مرزا قادیانی نے وہ الفاظ جن پر لکیر ہے، اپنی طرف سے زائد کر کے ان کل آیات کو نیا وحی قرار دیا ہے۔ یہ قرآن مجید میں تحریف اور تصریف نہیں تو اور کیا ہے؟ ’’وقد کان فریق منھم یسمعون کلام اﷲ ثم یحرفونہ من بعد ما عقلوہ وھم یعلمون‘‘’’ان میں کچھ لوگ ایسے بھی گزرے ہیں کہ کلام خدا سنتے تھے اور اس کے سمجھے پیچھے دیدہ و دانستہ اس کو کچھ کا کچھ کر دیتے تھے۔‘‘ (سورۃ البقرہ:۷۵) ’’فویل للذین یکتبون الکتاب بایدیھم ثم یقولون ہذا من عنداﷲ لیشتروا بہ ثمنا قلیلا، فویل لھم ماکتبت ایدیھم وویل لھم ممایکسبون‘‘ ’’پس افسوس ہے ان لوگوں پر جو اپنے ہاتھ سے تو کتاب لکھیں(پھر لوگوںسے) یوں کہیں کہ خدا کے ہاں سے (اتری) ہے تاکہ اس کے ذریعہ سے تھوڑے سے دام(یعنی دنیاوی فائدے) حاصل کریں۔ پس افسوس ہے ان پر کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں لکھا اور(پھر) افسوس ہے ان پرکہ انہوں نے ایسی کمائی کی۔‘‘ (سورۃ البقرۃ:۷۹)