احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
یعنی اﷲ تعالیٰ کی کرسی کے اندر سب کچھ موجود ہے۔ پھر فرمائیے کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کون سی طرف خالی ہے۔ وہ تو ہر جگہ موجود ہے بغیر جسم کے ہے۔ یہ مطلب نہیں کہ وہ زمین میں مقیم ہے۔ یعنی اس کا ٹھہراؤ زمین ہے۔ ٹھہراؤ اس لئے نہیں وہ جسم سے پاک ہے۔ لیکن اس کا علم اور بادشاہت ہر طرف ہر جگہ موجود ہے۔ مرزائیو! ’’وہو اﷲ فی السموات والارض‘‘ سے بادشاہت کی طرف اشارہ ہوا نہ کہ وہ زمین میں اپنی مخلوق کے قدموں کے نیچے معاذ اﷲ سمجھا جائے۔ لہٰذا تمہارا عقیدہ خلاف قرآن پایاگیا۔ اسی طرح خدا وند عالم نے سورہ ملک کے اندر بھی اپنی مخلوق کو ڈرایا اور سمجھایا آؤ آپ کے پیش قرآن مجید کی آیت کرتا ہوں:’’ام امنتم من فی السماء ان یرسل علیکم حاصبا (الملک:۱۰)‘‘{اے انسانو اور جنو! کیا تم نڈر ہو گئے ہو اس خداوند عالم سے جو بیچ آسمانوں کے ہے۔ یہ کہ بھیج دیوے اوپر تمہارے بارش پتھروں کی۔} مرزائیو! خداوند عالم کا پیغام بذریعہ قرآن سن لیا۔ اسی طرح ’’وحدہ لاشریک ‘‘ نے فرمایا’’بل رفعہ اﷲ الیہ (النسائ:۱۵۷)‘‘یعنی یہودی بکواس کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کر دیا۔ اے میرے حبیب! نہیں قتل کیا اس کو ان لوگوں نے یہ یقین کیجئے۔ بلکہ اٹھالیا اﷲ نے ابن مریم علیہ السلام کو طرف اپنی وہ ہے غالب حکمت والا اگلی آیت میں نازل کرنے کے لئے بھی حکم نازل کردیا ہے۔ جیسے قرآ ن مجید فرماتا ہے : ’’وان من اھل الکتاب الا لیؤمنن بہ قبل موتہ ویوم القیامۃ یکون علیھم شہیدا (النسائ:۱۵۹)‘‘{اور نہیں رہے گا کوئی اہل کتاب سے اس وقت مگر البتہ ایمان لاوے گا ساتھ عیسیٰ علیہ السلام کے ،پہلے موت اس کی کے اور ہوگا دن قیامت کے گواہ اوپر ان کے یعنی ابن مریم علیہ السلام کے نزول کے وقت جویہود و نصاریٰ حاضر ہوں گے وہ کلہم ایمان لائیں گے۔ کس بات پر مثلاً یہودی ایمان لے آئیں گے کہ باری تعالیٰ بیشک ابن مریم سچا رسول ہے اور تو نے ہی ان کو بغیر باپ کے پیداکیااور نصاریٰ کا ایمان یہ ہوگا کہ بیشک اﷲ کے رسول ہیں اور اس کے بندے ہیں،ابن اﷲ نہیں۔ یہ ہمارا عقیدہ غلط بلکہ کفر تھا۔ سوال… اگر مرزا قادیانی وہی مسیح موعود ہیں تو اہل کتاب ’’کلھم‘‘ ایمان کیوں نہیں لائے؟ اعتراض مرزائیہ کہ ابن مریم علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور اس آیت کے مطابق اہل کتاب ان کے ساتھ ایمان بھی لے آئے۔ آپ کی موت کے پہلے پہلے مثلاً یہودی ایمان یہ لے آئے ہیں کہ