احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
سے اﷲ محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا ۔ اﷲ بخشنے والا مہربان ہے۔ کہو اﷲ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اگر وہ پھر جائیں تو اﷲ کافروں سے محبت نہیں کرتا۔} اگر کوئی فرقہ یا شخص آنحضرتﷺ کی مطلقاً اطاعت نہ کرے وہ کافر ہے۔ ۸… ’’لانذرکم بہ ومن بلغ (انعام:۱۹)‘‘ {میں تم کوڈراتا ہوں اور ہر اس شخص کو جس کو قرآن پہنچے۔ جس ملک میں قرآن پہنچے یا جس شخص کو پہنچے۔ اس پر ایمان لانا فرض ہو جاتا ہے۔} (۲)دین اسلام کے جامع اور کامل ہونے کے متعلق ’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ورضیت لکم الاسلام دینا (مائدہ:۳)‘‘{آج میں نے تمہارے لئے دین کامل کر دیا او ر تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اورتمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا۔} یعنی دین کامل ہو چکا ہے۔ جن احکام کے متعلق وحی کی حاجت تھی، وہاں وحی بھیج دی گئی۔ (۳)دین واضح اور عام فہم ہے ۱… ’’ولقد یسرنا القرآن للذکر فہل من مدکر (قمر:۱۷)‘‘ {ہم نے قرآن سمجھنے کے لئے آسان کر دیا ہے، کیا کوئی سمجھنے والا ہے۔} ۲… ’’ولقد انزلنا اٰیات بینات (بقرۃ)‘‘{ہم نے احکام واضح اتارے ہیں۔} ۳… ’’ثم ان علینا بیانہ (قیامہ:۱۹)‘‘ {قرآن کے مجملات کو ہم بیان کر دیں گے۔} ۴… ’’وانزلنا الیک الذکر لتبین للناس مانزّل الیہم (نحل :۴۴)‘‘ {(اے رسولؐ) ہم نے تیری طرف یہ ذکر اس لئے اتارا ہے تاکہ تو لوگوں کو کھول کر سمجھا دے۔} (۴)دین محفوظ ہے ۱… ’’انا نحن نزّلنا الذکروانا لہ لحافظون (حجر:۹)‘‘ {ہم نے یہ قرآن اتارا اور ہم اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔} ۲… ’’وعداﷲ الذین امنوا منکم وعملوا الصالحات لیستخلفنھم فی الارض کما استخلف الذین من قبلکم ولیمکنن لہم دینہم الذی ارتضیٰ لہم (نور:۵۵)‘‘{ اﷲ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ جو تم سے ایمان لائے اور عمل نیک کئے کہ ان کو زمین میں خلیفے بنائے گا۔ جیسے تم سے پہلے لوگوں کو خلیفے بنایا۔ ان کو برسراقتدار لانے کے ساتھ اپنے پسندیدہ دین کو زمین میں نافذ اور جاری کرے گا۔}