قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
مذکورہ اکاڈمی ہندوستان کی وہ غیر جانب دار فعال اکاڈمی ہے جس کی بنیاد ۱۹۹۵ء میں ادبی خدمات کوبام عروج پر لانے کے لیے ڈالی گئی تھی، جس کے حالیہ صدر ’’ جناب ڈاکڑہری ونش ترون‘‘(Dr Harivansh Taroon)ـ اسے مزید پروان چڑھانے میں کوشاں ہیں ،اس اکاڈمی کی طرف سے سماجی،علمی وادبی موضوعات پر مختلف اہم کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں ’’دلت کہاں جائیں ؟،غزل کیسے لکھیں ؟‘‘اور اردو، ہندی وانگلش کی جامع ڈکشنری بڑی مشہور ہیں نیز’’اکچھرگندھا‘‘نامی ہندی میگز ین ہر ماہ پابندی سے جاری ہے،کسی بھی زبان کے شاعر وادیب نیز وطن اوراہل وطن کی مخلصا نہ خدمت فرمانے والی باکمال ہستیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس اکاڈمی سراہتی رہتی ہے ،چناں چہ گذشتہ سال ۲۰۰۴ء میں صدرجمہوریہ ہنداے ،پی،جے ڈاکٹرعبدالکلام کو ان کی سائنسی خدمات کوسراہتے ہوئے یہ اکاڈمی نے معززایوارڈسے سرفرازکیاہے اور اس طرح اکاڈمی کی وسیع خدمات کی بنیادپراس کی شہرت ہندوستان کے باہربھی مختلف ممالک میں پھیل گئی ہے۔ ہمارے جامعہ کے مؤقراستاذحضرت مولاناافتخاراحمدصاحب قاسمی سمستی پوری کو مذکورہ اکاڈمی کی طرف سے ۱۹؍مارچ ۲۰۰۵ء کو ہندوستان کی تقریباً پندرہ ریاستو ں کے مختلف مذاہب وافکارکے اسکالروں اوردانشوروں کی موجودگی میں ’’امیرخسرو ایوا ر ڈ ‘ ‘ سے سرفرازکیاگیا،جوجامعہ اورمتعلقین جامعہ کے لیے بڑے فخرکی بات ہے،پروگرام میں شریک سرکاری اسکالروں ،دانشوروں ،مصنفین اورمحققین نے صوبۂ مہاراشٹرمیں تعلیمی بیداری کاتذکرہ کرتے ہوئے وسعت ظرفی کے ساتھ اس بات کااعتراف کیاکہ مہار ا شٹر کی تعلیمی کایاپلٹ میں جامعہ اکل کواکاکرداراہم اوراول ہے۔ آآٓآآالفضل ماشہدت بہ الاعدآئآٓآآٓآ