قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
محترمی ومکرمی،مشفق ومربی،محسن قوم وملت استاذالاساتذہ حضرت مولینا عبدالرحیم صاحب فلاحیؔدام فیوضکم علینا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مزاج گرامی! خداکرے ’’میرے حضرت ‘‘بعافیت ہوں ،بندہ بھی آپ کی مخلصانہ تو جہات اور دعاؤں کی بدولت خیریت سے ہے۔ بعدالتحیۃالمسنونۃ!گذارش خدمت کہ چند ایام قبل خبر موصول ہوئی کہ آپ کی والدہ محترمہ اس دارفانی سے دارباقی کی طرف رحلت فرماگئیں ،خبر ملتے ہی انتہائی صدمہ ہوا اور والدہ کے انتقال پُر ملال کے سبب عدم زیارت وملاقات کا شرف حاصل نہ ہونے پر آپ کے مغموم ومحزون ہونے کا احساس ہوا لیکن ’’اناللہ واناالیہ راجعون‘‘ پڑھ کر دل کو تسلی دی نا چیزمع رفقاء آپ کے غم میں شریک ہے اور تعزیت کرتا ہے،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور جملہ پسماندگان بالخصوص آں محترم کو صبر جمیل نصیب فرمائے اور جملہ خاندان کو بحق والدہ صدقہ جاریہ بنائے۔ حضرت!دکھ کے ساتھ خوشی اس بات کی ہے کہ آپ کی والدہ خوش نصیب اور جنتی ہیں کہ جن کے خاندان میں نسل درنسل حفاظ اورعلماء ہوں ،اللہ تعالیٰ تمام کوبحق مرحومہ صدقہ جاریہ بنائے آمین۔ ناچیزاور چھوٹے بچے کو اپنی آہِ سحرگاہی میں یاد فرمائیں اور موقعہ بموقعہ رہنمائی و تربیت فرماتے رہیں گے فجزاک اللہ احسن الجزاء محتاج تربیت ودعاء افتخار احمد عفی عنہ اشاعتی تحریر الصدر مورخہ ۲۰۱۶؍۱۰؍۱۱