قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
محترم ومکرم جناب حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب فلاحیؔ زیدمجدہم استاذ تفسیروحدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آں محترم کی والدہ ماجدہ صاحبہ کی وفات کی خبر سن کر رنج وغم ہوا’’اناللہ وانا الیہ راجعون، اللّہم اغفرلہاوارحمہاوسکنہافی الجنۃ‘‘۔ ماں اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا عطیہ ہے،ماں دعاؤں کا خزانہ ہے،ماں پیارومحبت کا سرچشمہ ہے،دنیا میں ماں باپ کی جدائی اولاد کے لیے سب سے بڑے صدمہ کی بات ہے،ماں باپ کا فراق اور ان کا دنیا سے رخصت ہونا اولاد کے لیے زمین وآسمان کے ٹوٹنے سے زیادہ شاق ہے، آں جناب اور آں جناب کے تمام بھائی بہن اس صدمہ سے دوچار ہوئے ہیں ،والدہ مرحومہ نے آپ حضرات کوخوب چاہت عطا کی لمبی عمرپائی آپ کی ترقیات اور کامیابیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خوش ہوئیں ،آپ کی اولاد کو بام عروج پر دیکھ کر مطمئن ہوئیں ،آپ سب اور آپ کی خدمات ان کے لیے ثواب جاریہ اور ذخیرہ آخرت ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں ،جنت الفردوس میں داخلہ اولین نصیب فرما ئیں پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں ،آمین دارالعلوم سونوری اور ہم سے متعلق جو مدارس ہیں ،ان میں آپ کی والدہ صاحبہ کے نام سے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا،نیز دارالعلوم سونوری کا ہر فرد آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے،دعاؤں کی درخواست ہے۔ فقط والسلام مفتی محمد روشن ساہ قاسمیؔ مہتمم دارالعلوم سونوری