قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
خدابھلاکرے اورجماعت علماء کی طرف سے جزائے خیرعطافرمائے ہمارے جامعہ اکل کواکے باوفاومخلص،قدیم استاد،صاحبِ تصانیف ِکثیرہ مولانانظام الدین صا حب قاسمیؔسیتامڑھی کو ،جن کو اللہ نے تصنیف وتالیف کا بڑا صاف ستھرا ذوق نصیب فرمایا ہے جن کے قلم گوہر بار سے ڈیڑھ درجن سے زائد تصنیفات معرض وجود میں آچکی ہیں ۔ حسب ِ توفیق،حسب ِموقع،حسب ِضرورت لکھتے ہیں اور جامع مفید موضوع کاانتخاب فرماتے ہیں ،ابھی آئندہ ہفتہ احاطۂ جامعہ میں ۲۶؍۲۷؍نومبر کو نندوربارودھولیہ کے پرانے احباب کا جوڑ طے کیا گیا ،اس مناسبت سے اللہ نے ’’تذکرۂ اکابرین ِتبلیغ ‘‘لکھنے کاجذبہ اور حوصلہ نصیب فرمایا ،حق جل مجدہٗ آپ کی مساعی ٔجمیلہ کو بار آور فرمائے۔ اس تصنیف کو آپ کے والدین اور اساتذہ کے حق میں ذخیرۂ آخرت بنائے،اس کتاب کو قبولیت عامہ وتامہ نصیب فرمائے۔ آپ کی کتاب احباب ِدعوت کو اپنے بڑوں سے وابستہ کرنے کاسبب بنے، اوریہ قلمی دنیا کا مسافر اپنی زندگی کے کسی بھی مرحلے میں تعب وتکان کا شکار نہ بنے۔ ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد ۱۲؍نومبر۲۰۱۳ء بروزمنگل