قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
ہے وہیں بہت سے مسائل نادرہ کو جاننے نیز بہت سی کتب فقہیہ کو سمجھنے کے لئے معاون اور مددگار ہے۔ کتاب کے مؤلف مولانامفتی محمدجعفرصاحب ملیؔرحمانیؔ،ہمارے مخلص دوست جامعہ کے باصلاحیت استاذ، صوبۂ مہاراشٹرا کی قدیم دینی درس گاہ’’معہدملت‘‘کے فاضل، فقیہ عصر قاضی مجاہدالاسلام صاحبؒ کے تربیت یافتہ، اپنے بڑو ں کے منظور نظر، ہم عصروں کے لئے سامان تسکین وفرحت اوراپنے چھوٹوں کے محبوب اورمرنجامرنج طبیعت کے مالک ہیں ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کسی کی قلمی کاوش کو سراہنے کا ظرف اور حوصلہ اسی کو ہوسکتا ہے، جس نے کبھی چند سطریں اپنی فکری کاوش سے لکھی ہوں یا کسی سے لکھوائی ہوں آج کے پُراز انحطاط دور میں جذبۂ خلوص کے ساتھ اس طرح کی علمی کتاب کو ترتیب دینے پر مصنف کو خوب خوب مبارک باداور خوب خوب دعائیں دی جانی چاہئے۔ اللہ کرے آپ کی یہ کاوش فقہی دنیامیں ایک نئی ہل چل پیداکردے،طلباء، اساتذہ کو ان اصول کی روشنی میں نئی راہ ملے اور مصنف کو خدا یہ بھی حوصلہ وتوفیق بخشے کہ درس نظامی میں داخل کتب فقہ کے ہر ہر باب کے مسائل کو کن اصول و ضوابط سے مستخرج کیا گیا ہے ان کو بھی جمع فرمادیں ۔ خداکرے یہ کتاب محبت کے ہاتھوں لی جائے عقیدت کے ہاتھوں پڑھی جا ئے اور آنکھوں میں بسائی جائے،مصنف اوران کے والدین،اعزاء واساتذۂ کرام کے لئے توشۂ آخرت اور ذریعہ نجات ثابت ہو۔ ۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃ