قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
جس میں جہاں ایک طرف اس عظیم سنت کو زندہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے وہیں حفظ اربعین کی شکل میں شفاعت کی بشارت کے حصول کا سامان بھی مہیا کیا گیا ہے، عوام کے لیے سرمہ نظر ہے توخواص کے لئے خصوصاً ’’ریاض الصالحین ‘‘کے طلباء کے لئے تونور نظراور دعوت ذوق علمی وعملی ہے خدا اجرِ جزیل وجمیل عطاء فرمائے کہ جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے استاذ ادب مدیر مجلّہ’’ النور‘‘ بر ادرم جناب مولانا عبدالرحمن ملی ندوی ، جن کی عربی انشاء پر دازی مسلم ہی نہیں بل کہ مقبول بھی ہے صفحات مجلّہ ’’النور ‘‘اس پر شاہد عدل ہیں ۔ ماشاء اللہ اردو ادب کا بھی صاف ستھرا ذوق رکھتے ہیں ،زیرِ نظر کتاب انہیں کی قلمی کاوش کا نتیجہ ہے ؛ ایک اسلا می موضوع پر اہم شاہکار پیش فرمارہے ہیں ،جو ’’سلام ‘ ‘ سے متعلق چالیس احادیث مع تحقیق ِلغات،احوال روات،سلیس ترجمہ اورپرکشش تشریحات سے مزین ہے۔ اللہ پاک مصنف کو برکت ِعلم وعمل کی دولت سے مالامال فرمائے ،اس کتاب کو صاحب کتاب اور ان کے والدین ،اساتذہ کے لیے ذخیرۂ آخرت بنائے ،خدا کرے ان کا یہ قلمی تخیّل ناظرین وقارئین کے لیے عملی تخیّل کا ذریعہ بنے ،یہ گلدستۂ سلام سلامتی کے ہاتھوں لیا جائے ،محبت کی نظروں پڑھا جائے۔ آمین رجب المرجب ۱۴۱۹ھ مطابق:نومبر ۱۹۹۸ء