احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
نکلی۔ تب وہ بھی اپنے طور پر نام تجویز کر کے اعداد جوڑنے میں مصروف ہوئے او ر میں بھی۔ غرضیکہ کئی نام میں نے تجویز کئے او ر کئی صاحب ممدوح نے۔ بالآخر میرے فاضل دوست نے تاریخی نام نعم المعانی تردید عقائد قادیانی تجویز فرمایا جس سے تاریخ نکلتی ہے۔ میں نے شکریہ ادا کیا اور وہی نام اس کا رکھا۔ جو صاحب قیمت ادا کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں ان کو یہ کتاب بلا قیمت دی جا سکتی ہے۔ میرے برادران اسلام سے صرف قیمت ایک جلد کی لی جائے گی اور جو قیمت اس کی فروخت سے جمع ہوگی اس سے دوبارہ تردید تفصیل کے ساتھ طبع کرائی اور تقسیم کی جائے گی۔’’وماعلینا الاالبلاغ‘‘ ٭… میں آخر میں افضل العلماء جناب مولوی حاجی محمد صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ترمذی شریف اورکتاب الاسماء و الصفات مرحمت فرمائی۔ ان دونوں کتابوں سے بھی میں نے بعض حدیثوں کا حوالہ دیا ہے۔ اگرمولانا ترمذی شریف مجھے نہ دیتے تو ترمذی کی حدیثوں سے مدد نہ لے سکتا۔ کیونکہ میرے پاس ترمذی شریف موجود نہ تھی۔ ٭… میں اس امر کے عرض کرنے کی معافی چاہتاہوں کہ شاید اس مختصر کتاب کا مضمون بعض حضرات کے خیال میں مثل ناول یا ان قصوں کے دلچسپ نہ ہو گا اور ممکن ہے کہ صفحہ دیکھ کر ان کی طبیعت اکتا جائے۔ لیکن میری گزارش ہے کہ اس کتاب کو میں نے خاص کر ان لوگوں کے لئے تالیف کیا ہے جو مرزا غلام احمدقادیانی پرایمان لا چکے ہیں یا ان کی طبیعت ان پر ایمان لانے کی طرف مائل ہے تاکہ وہ مرزا قادیانی کے مضامین کا اور ہماری کتاب کا مقابلہ کر کے انصافانہ فیصلہ فرمائیں اور دوسرے حضرات بھی محض ان کی مولفہ کتابوں کو دیکھ کر یا ان کی سنی سنائی باتوں پر مذہب جیسی پیاری چیز کو خیر باد کہہ کر مرزا قادیانی پر ایمان نہ لے آئیں اور جو مرزا قادیانی پر ایمان لا چکے ہیں۔ ان کی خدمت میں خاص طور پر عرض ہے کہ ضد اور ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر اور تعصب کی عینک توڑ کر انصاف سے غور فرمائیں اورقبل اس کے کہ اس کتاب کو ملاحظہ فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سے مدد کے خواستگار ہوں کہ اﷲ ان کو نیک ہدایت اور اچھی توفیق دے۔ ٭… یہ کتاب ان حضرات کو بھی پوری ملاحظہ کر لینی چاہئے جو خود مرزا قادیانی کے مضامین کی نسبت بطور خود بروئے قرآن اور حدیث کے کوئی رائے قائم نہ فرما سکتے ہوں۔ ہاں! البتہ ان حضرات کے لئے اس کتاب کا ملاحظہ ضروری نہیں ہے جو خود مرزا قادیانی کے دعاوی کی صحت وکذب کے متعلق انصافانہ فیصلہ فرما سکتے ہیں یا ان کے نتیجہ نکال سکتے ہیں۔