احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
غرض ایک بات دوسری بات کے خلاف ہے۔ بہرحال نبی مشہور کرنا دنیا کو یقین دلانا ہے کہ میں جنتی ہوں۔ کیونکہ نبی کے جنتی ہونے میں کوئی شبہ نہیں کرسکتا۔گویا مرز اقادیانی نبی مشہور کر کے بالفاظ دیگر یہ فرمانا چاہتے ہیںکہ میں جنتی ہوں۔ لیکن حدیث یہ ہے ’’من قال انا فی جنۃ فھو فی النار‘‘{جس شخص کو جنتی ہونے کا زعم ہو تووہ دوزخی ہے۔} مرزا قادیانی اور ان کے معتقد میرے لائق دوست کی تحریرات سے صاف معلوم نہیں ہوتا کہ مرزا قادیانی کو لوگ مثیل مسیح سمجھیں یا مسیح محمدی؟ یا مسیح ناصری یعنی حضرت عیسیٰ؟ کبھی ان حضرات کا یہ دعویٰ ہے کہ مرزا قادیانی مسیح محمدی ہیں مسیح ناصری یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہیں ہیں اور کہیں یہ تحریرفرمایا ہے کہ مرزا قادیانی وہ نبی اﷲ ہیں۔ جن کی نسبت حدیث مذکورہ بالا میں چار جگہ لفظ نبی اﷲ آیا ہے۔ اس حدیث میں جہاں نبی اﷲ کا لفظ آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عیسیٰ کا لفظ بھی ہے۔ جس سے ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت وہ لفظ نبی اﷲ کا آیا ہے۔ لوگ مرزا قادیانی کو وہ نبی اﷲ تو نہیں مان سکتے جن کا ذکر حدیث میں ہے۔ لیکن مجھے تعجب ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی جو کچھ بننا چاہتے اسی ایک بات پر کیوں نہیں قائم ہو گئے یا تو وہ اس بات پر جمے رہتے کہ میں مسیح ناصری نہیں ہوں جو مریم کے بیٹے تھے۔ بلکہ میں مسیح محمدی ہوں۔ یا صاف یہ فرما دیتے کہ عیسیٰ مسیح میں ہی ہوں۔ اگر عیسیٰ مسیح ہونے کا دعویٰ کرتے تو بیشک اس حدیث کے مدلول مرزا قادیانی قرار پا سکتے جس میں لفظ نبی اﷲ استعمال ہوا ہے جبکہ ان کو عیسیٰ مسیح ہونے کا دعویٰ نہیں ہے اور ایک نئی مسیحیت موسومہ مسیح محمدیؐ ایجاد کی گئی تو خواہ مخواہ حدیث مذکورہ بالا کو جس میں عیسیٰ اور لفظ نبی اﷲ لکھا گیا ہے، اپنے آپ سے کیونکر متعلق کر سکتے تھے۔ بقول ان کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو اسی دنیا میں مر گئے اور آسمان پر نہیں گئے توپھر ان کا نازل ہونا بھی ناممکن ہے۔ ان کے اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام تو دنیا میں نہیں آ سکتے۔ اس صورت میں وہ حدیث ہی سرے سے غلط ہو جاتی ہے جب وہ حدیث غلط ٹھہری جس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے نازل ہونے کا ذکر ہے تو اس حدیث میں جو لفظ نبی اﷲ استعمال ہوا ہے، وہ مرزا قادیانی سے کیونکر متعلق ہو سکتاہے۔ ان حالات کے اعتبار سے قادیانی حضرات کا استدلال کہ حدیث مذکورہ بالا میں لفظ نبی اﷲ چار جگہ استعمال ہوا ہے اور وہ نبی مرزاقادیانی ہیں، باطل ہو جاتاہے۔ حدیث کی رو سے اگر نبی بننا چاہیںتو مقدم امر یہ ہے کہ مرزا قادیانی ابن مریم ہونے کا ثبوت دیں۔ اس کے بعد حدیث کے الفاظ نبی اﷲ کے مدلول ہونے کا دعویٰ کریں یہ تو ہو نہیں سکتا