احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
اور دوسرا محققانہ جواب صحیفہ رحمانیہ نمبر۷ کے آخر میں خوب دیا ہے۔ اسے دیکھو مگر اب تو تمہیں تحقیق سے گویا عداوت ہے، تم کیا دیکھو گے؟ اس لئے اب میں یہ کہتا ہوں کہ مرزا قادیانی کے کذب کی دلیلیں مونگیر کی تحریروں نے نہایت روشن کرکے دکھائی ہیں اور ایسی لاجواب تحریریں ہیں کہ ان کا جواب نہیں ہوسکتا۔ ذرا کچھ تو خیال کرو کہ مرزا قادیانی نے دعویٰ نبوت کیا اور فیصلہ آسمانی حصہ۳ میں اورصحیفہ رحمانیہ نمبر۶،۷ میں قرآن وحدیث سے ثابت کر دیا ہے کہ جناب رسول اﷲﷺ کے بعد نبوت کا دعویٰ کرنے والا جھوٹا ہے۔ اس لئے مرزا قادیانی صریح قرآن وحدیث کی رو سے کاذب ہوئے۔ ان کی بہت سی پیشین گوئیاں غلط ہوئیں اور جس مدعی نبوت کی پیشین گوئیاں غلط ثابت ہوں اسے قرآن مجید اورکتب سابقہ جھوٹا کہتے ہیں۔ فیصلہ آسمانی حصہ سوم دیکھو اور خدا سے ڈرو۔ اب تم کہو کہ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ …………………………… ……………………………………………………… ……………………………………………………… ……………………………………………………… ان سے مرزا قادیانی کا جھوٹا ہونا یقینا ثابت ہوتا ہے۔ مگر میں جانتا ہوں کہ تم نہ کافر کہنے والوں کو جانتے ہو اور نہ ان کی دلیلوں سے واقف ہو اور بلا تحقیق آنکھ بند کئے ہوئے مرزا قادیانی کو بغیر کسی دلیل کے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مثل ٹھہرانا چاہتے ہو او رمثال دے کر اپنے نفس کو اور جاہل مرزائیوں کو خوش کرتے ہو۔ میں دلیلوں کا حوالہ دے کر کہتا ہوں کہ مرزا قادیانی کا کاذب ہونا اور علماء کا انہیں کاذب کہنا ایسا ہی صحیح ہے۔ جیسا مسیلمہ کذاب کا جھوٹا ہونا اور ان کے کاذب کہنے والے چونکہ …………………………………………… ……………………………………………………… ……………………………………………………… اے عزیز! میں نہایت خیر خواہی سے تمہیں سمجھا رہا ہوں۔ اس میں غور کرو اور کسی کے بہکانے میں نہ آؤ۔ والسلام … تمہارا قدیم رفیق علاء الدین احمد M