احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
ج… حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنی امت کے بگڑ جانے کی خبر معلوم ہونے کی وجہ سے یہ عرض بھی نہیں کریں گے کہ یااﷲ مجھے اور میری ماں کو میری قوم نے معبود نہیں پکارا۔ د… جبکہ باری تعالیٰ یہ سوال بھی نہیں کرے گا کہ تجھ کو اورتیری ماں کو تیری قوم نے معبود پکارا ہے یا نہیں؟ پھر کیونکر حضرت عیسیٰ علیہ السلام بغیر سوال کئے ہوئے یہ جواب دیں گے کہ مجھے کسی نے بھی میرے مولا، معبود نہیں کہا۔ اگر بالفرض اﷲ تبارک وتعالیٰ یہ سوال بھی کرے کہ کیا تمہاری قوم بگڑ گئی تھی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام جواب دیں گے کہ مجھے علم نہیں۔ پھر بھی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ہرگز ثابت نہیں ہو سکتی۔کیونکہ تمام انبیاء کے متعلق سورئہ مائدہ کے اندر ذکر ہے۔ ’’یوم یجمع اﷲ الرسل فیقول ماذا اجبتم قالوا لاعلم لنا انک انت علام الغیوب (المائدہ:۱۰۹)‘‘ {جس دن اکٹھا کرے گا اﷲ تعالیٰ تمام پیغمبروں کو پس کہے گا کیا جواب دیئے گئے تھے تم۔ کہیں گے نہیں علم ہم کو تحقیق تو ہی جاننے والا غیب کا ہے۔} جناب مرزا غلام احمدقادیانی کے فرمان کے مطابق اگر یہ یقین کر لیا جائے کہ حضرت ابن مریم علیہ السلام کے فوت ہو جانے کے بعد ان کی قوم بگڑی تھی۔ اس لئے وہ بے خبری کے باعث انکار کر دیں گے کہ مجھے علم نہیں۔ تو کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام اورزکریاعلیہ السلام اور یحییٰ علیہ السلام وغیرہ وغیرہ کہ جن کے ساتھ ظالموں نے کتنے ظلم کئے۔ وہ قیامت کے روز کیونکر کہیں گے کہ ہمیں علم نہیں۔ کیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو نمرودیوں نے آگ میں نہیں ڈالا اور زکریا علیہ السلام کو آرے سے نہیں چیرا اوریحییٰ علیہ السلام کو بکری کی طرح نہیں ذبح کیاگیا؟ وہ کیونکر کہیں گے کہ ہمیں علم نہیں۔ مولانا احمدعلی قادیانی صاحب! اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام بھی باوجود امت کے بگڑنے کی خبر رکھتے ہوئے یہ عرض بھی کر دیں کہ مجھے نصاریٰ کے بگڑ جانے کا نہیں پتہ، تو کیا ان کے انکار سے موت ثابت ہوگی؟ ہرگز نہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہونے کے بعد ضرور اس بات کو کانوں سے سن لیں گے کہ میری قوم نے مجھے اورمیری ماں کو دو معبود پکارا ہے۔ اس لئے تمام رسولوں کے رو برو حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس بات کا قیامت کے روز اقرار کریں گے کہ میں آج تمہاری شفاعت عنداﷲ کرنے سے مجبور ہوں۔ شرما رہا ہوں کہ میں دنیا میں معبود پکارا گیا ہوں۔ جیسا کہ حدیث سے ثابت ہے ’’عن ابن عباس قال قال رسول اﷲﷺ… یطول یوم القیامۃ…