احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مرزائیو!جنت میں جو لباس جنتیوں کو اﷲ تعالیٰ کی ذات عطا فرمائے گی وہ کس کارخانے کا کپڑا سمجھتے ہو؟ قادیان کے کارخانے کا یا انگلش یا جرمنی یا فرانسیسی یا روسی یا جاپانی، فیصلہ دیں؟ اس کے علاوہ قرآن مجید نے سورئہ نجم کے پہلے رکوع میں جو جنت کا قصہ مختصر بطور اشارہ کے نازل فرمایا ہے۔ آپ پڑھ کر دیکھئے کہ جنت کہاں ہے اور جب معلوم ہو جائے تو پھر سوچئے کہ ابن مریم علیہ السلام بھی آسمان پر ہیں اور جنت بھی۔ سدرۃ المنتہیٰ کے پاس ہے تو کیا وہاں سے پھر اﷲ تعالیٰ کو ابن مریم کے لئے لباس بھیج دینا تمہاری نظروںمیں مشکل ہے؟ ہرگز نہیں۔ آؤ قرآن مجید کی آیت پیش کرتا ہوں، ملاحظہ فرمائیے۔ ’’عند سدرۃ المنتہیٰ،عند ھا جنۃ الماوی (نجم:۱۴،۱۵) ‘‘{سدرۃ المنتہیٰ نزدیک اس کے ہے جنت ماویٰ۔} مرزائیو!سدرہ ساتویں آسمان کے اوپر ہے اور قریب اس کے جنت ماویٰ بھی ہے۔ بھلا سوچو توسہی جبکہ جنت بھی اوپر، ابن مریم بھی اوپر، تو کیا جنت سے آپ کو لباس نہیں مل سکتا؟ بھلا جس نے کفار کے مکر و فریب سے نجات دلا کر آسمان پر اٹھا لیا کیا اس پر یہ مشکل بات ہے کہ جنت سے ہی ابن مریم علیہ السلام کو لباس عطاء فرماتا رہے؟ مرزائیو! سردار مدینہﷺ فرماتے ہیں کہ میں نے جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا کہ آپ نے سبز رنگ کا لباس پہناہوا تھا۔ آئیے احادیث پیش کرتاہوں۔ الجواب دوئم محمدیؐ ’’وفی روایۃ الترمذی قال رای رسول اﷲﷺ جبرئیل فی حلۃ من رفرف قد ملامابین السماء والارض‘‘ ترمذی شریف میں روایت ہے کہ فرمایا رسول اﷲﷺ نے کہ’’ دیکھا میں نے جبرائیل علیہ السلام کو بیچ لباس سبز اور بھرا ہوا تھا آسمان آپ کے قد وقامت سے زمین تک۔‘‘ مرزائیو! یہ لباس جو حضرت جبرائیل علیہ السلام کو پہنا ہوا رسول خداﷺ نے دیکھا اور وہ بھی اتنا بڑا جس سے آسمان کے کنارے بھرے ہوئے تھے۔ یہ کس نے عطاء کیا؟ حضرت جبرائیل علیہ السلام سے کیا ابن مریم علیہ السلام کی شان کم ہے۔ آپ بھی اﷲ تعالیٰ کے رسول ہیں۔ کیا ان کونہیں مل سکتا؟ آئیے ایک اور حدیث پیش کرتاہوں۔ الجواب سوئم محمدی ’’وعن النواس ابن سمعان قال ذکر رسول اﷲﷺ… اذ بعث