احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
بھلا جو پورے ۵۲ سال شرک کرتا رہا ہو۔کیا وہ نبی ہونے کا حق دار ہے؟ ہرگز نہیں۔ نبوت تو بہت دور۔ وہ تو ولی اﷲ بھی نہیں ہو سکتا۔ مرزائیو! یہ سارا مکر و فریب توٹیچی کا ہے۔ جو مرزا قادیانی کی طرف پیغام لے کر عزازیل صاحب کے آتارہا۔ ابن مریم کی وفات بھی اس نے ہی ظاہر کی ہے کہ لوگوں کو کہہ دو ابن مریم فوت ہو چکے ہیں۔ ہم اس ٹیچی کے واقف ہیں۔ یہ ہمارے باوا حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام سے لے کر آج تک خدا کے بندوں کو خراب یعنی گمراہ کرنے کی کوششوں میں رہا ہے اور رہے گا۔ مت بھولئے رسول خداﷺ کا راستہ اختیار کر لو، بہتر ہے۔ دوسرے جو آپ نے حضورﷺ کے متعلق یہ کہا کہ رسول خداﷺ بھی پہلے مسجد اقصیٰ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے رہے ہیں۔ بڑے شرم کی بات ہے۔ پہلے مسجد اقصیٰ کی طرف منہ کر کے کیا نماز پڑھنا شرک تھا یا خداوند تعالیٰ کے نزدیک یہ گمراہی تھی؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ حکم الٰہی تھا جیسے اﷲ تعالیٰ وحدہ لاشریک نے قران مجید کے ذریعہ اپنے نبی کو اطلاع دی ہے، ملاحظہ ہو۔ ’’فبھد اھم اقتدہ‘‘{اے نبی جس مسئلہ کے لئے آپ کو ابھی اطلاع نہیں دی گئی۔ پس آپ سابقہ نبیوں کے راستہ پر عمل کرتے رہنا۔} کیا پہلے رسولوں کا قبلہ مسجد اقصیٰ نہ تھی؟ اگر تھی تو کیا وہ اپنے ارادہ سے قبلہ تصور کرتے تھے یا حکم الٰہی تھا؟ اگر حکم الٰہی تھاتو کیا ادھر کو نماز پڑھنا پڑھانا شرک ہوا یا اتباع خداوندی؟ جب تک قبلہ کے متعلق حکم نازل نہیں ہوا۔آپ نماز پڑھتے پڑھاتے رہے اور جب اطلاع آگئی۔ آپ فوراً اس قبلہ کو چھوڑ کر مسجد الحرام کی طرف ہوگئے۔ مرزائیو! حیات مسیح پر عقیدہ جو مرزا قادیانی نے تقریباً ۵۲ سال رکھا ہے۔ یہ تمہارے نزدیک بالکل غلط بلکہ شرک ہے خلاف قرآن مجید اور خلاف احادیث شریف ۔ یعنی اﷲ تعالیٰ اور اﷲ کے رسول کے خلاف اور صحابہ کرام رضوان اﷲ عنہم کے خلاف۔ پھر سوچو تو سہی ایسا عقیدت مند شخص نبی کیسے ہو سکتا ہے۔ میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ آپ حزب اﷲ جماعت کے نبی نہیں ہیں۔ بلکہ دجالوں کذابوں اورثلاثون کی نبوت کا دروازہ قیامت تک کھلا ہے۔ آپ اس جماعت کے نبی ضرور ہوںگے۔ ہمارا ایمان ہے۔ مرزائیو! اعتراض کرنا تمہارے ٹیچی کا یہ سبق تمہیں جو حاصل ہے، چھوڑ دو ۔ قرآن مجید و حدیث رسول اﷲﷺ پر ایمان لے آؤ۔ انشاء اﷲ نجات حاصل ہو گی۔ کہیں ان شعروں کے مصداق نہ ہو جاؤ اور کہنا پڑے: