احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
از شراب ساتگینش الحذر! از قماربدنشینش الحذر! اس کے ساتھ کھانے پینے سے پرہیز کرو، اس کی بری صحبت سے بچو۔ قوت فرمانروا معبود او! درزیان دین و ایمان سود او برطانوی حکومت اس کا خدا ہے۔ یہ دنیا کے لئے دین و ایمان بیچنے والاہے۔ دین او عہد وفا بستن بہ غیر یعنی از خشت حرم تعمیر دیر اس کا مذہب کیاہے؟ اغیار سے وفاداری یعنی اسلام کو برباد کرکے برطانوی استعمار کو مضبوط کرنا۔ اونہ دانداز حلال و از حرام حکمتش خام است وکارش ناتمام یہ مدعی حلال و حرام میں تمیز نہیں کرتا۔ اس کا علم خام اور اس کا عمل ناقص ہے۔ چشم ہا از سرمہ اش بے نور تر بندئہ مجبور از و مجبور تر اس کا سرمہ لگانے سے تمہاری آنکھیں اندھی ہو جائیں گی اور تم مجبور سے مجبور تر ہو جاؤ گے۔ حریت خواہی! بہ پیجا کش میفت تشنہ میر و برنم تاکش میفت اگر شرافت اور آزادی چاہتے ہو تو اس کے پھندے سے بچو۔ پیاس سے مر جاؤ مگر اس کی شراب نہ پیو۔ دولت اغیار رارحمت شمرد رقصہا گرد کلیسا کردومرد اس نے برطانوی حکومت کو’’رحمت‘‘ کہا اور ساری عمر انہی کا کلمہ پڑھتا رہا۔ ازدم اووحدت قومے دونیم کس حریفش نیست جز چوب کلیم اس مدعی کی بدولت ملت اسلامیہ کی وحدت پارہ پارہ ہو گئی اس مدعی کا علاج’’موسوی ڈنڈے‘‘ کے سوا کچھ نہیں۔ (اقبال) نوٹ… مندرجہ بالا اشعار علامہ اقبال کی مثنوی ’’پس چہ باید کرد‘‘ سے ماخوذ ہیں۔ جن کو میں نے ایک ترتیب میں جمع کر دیاہے۔ ض … ٭ … ض