احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
اپنی متعدد تصانیف میں اس عقیدے کا اظہار کیا ہے کہ: ’’ممکن نہیں کہ نبیوں کی پیش گوئیاں ٹل جائیں اور خدا کی باتیں نہیں ٹلتیں۔‘‘ (کشتی نوح ص۵، خزائن ج۱۹ص۵، ضمیمہ انجام آتھم ص۵۴، خزائن ج۱۱ص۳۳۸) اورمیں آپ پر دلائل و براہین کے ساتھ واضح کر چکا ہوں کہ مرزا قادیانی کی معرکہ کی پیش گوئیاں جن کے سچا نکلنے کو مرزا قادیانی نے اپنی صداقت کا معیار مقرر کیا اور بڑے زور کے ساتھ ان کے اٹل ہونے کا اعلان کیا اور بار بار ان کو تقدیر مبرم ٹھہرایا۔ وہ روز روشن کی طرح غلط نکلیں۔ اگر مرزا قادیانی خدا کے سچے نبی تھے تو یہ ان کی پیش گوئیاں کیوں غلط نکلیں؟ اس کا صحیح جواب مرزا قادیانی کے تحریر کے مطابق کہ:’’ممکن نہیںکہ نبیوں کی پیش گوئیاں ٹل جائیں۔‘‘(کشتی نوح ص۵،خزائن ج۱۹ص۵)یہی ہو سکتا ہے کہ مرزا قادیانی سچے نبی نہ تھے اور یہ ان کی پیش گوئیاں خدا کی طرف سے نہ تھیں، کیونکہ:’’اس کی باتیں نہیں ٹلتیں۔‘‘ ناظرین!میں مرزا قادیانی کی پیش گوئیوں پر بقدر ضرورت تنقید کر چکا ہوں اور طالب رشد وہدایت کے لئے ضروری باتیں بیان کر چکا ہوں۔ اس سے میری غرض اپنے ان بھائیوں کی اصلاح ہے جو دھوکے میں آکر ہم سے جدا ہو چکے ہیں اور رحمۃ للعالمین کے دامن کو ناکافی سمجھتے ہوئے مرزا قادیانی کی نبوت پر ایمان لانا ضروری خیال کرتے ہیں۔ مجھے امید واثق ہے کہ اگر یہ میرے بچھڑے ہوئے بھائی تعصب کی عینک اتار کر اپنی خداداد سمجھ سے کام لے کر میرے اس مختصر رسالہ کا بغور مطالعہ فرمائیں گے تو ان کی ہدایت ایک یقینی امر ہے۔ کیونکہ میں نے نہایت متانت کے ساتھ مرزائیوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے واقفیت کا اظہار کیا ہے اور عقلی و نقلی دلائل سے مرزا قادیانی کی پیش گوئیوں کو پرکھا ہے۔ اﷲ تعالیٰ ان سب کو انابت الی اﷲ اور استغفار کی توفیق عنایت فرمائے اور واپس دین محمدی میںلائے اور اسلام پرخاتمہ کرے۔ آمین! مسلمانو! آپ بھی میرے اس رسالہ کا بغور مطالعہ کریں۔ انشاء اﷲ اس کے مطالعہ سے آپ کے قلوب نور ایمان سے بھرپور ہوجائیں گے اور ہمیشہ کے لئے قادیانی دجل و فریب کے اثر سے محفوظ رہو گے: حق پہ رہ ثابت قدم باطل کا شیدائی نہ ہو تجھ کوگر ایمان پیارا ہے تو مرزائی نہ ہو