قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر رحمت کے معنی ہے: إیصال الخیرالی الخیر۔ رسول کریم کی شان توسراپا رحمت، نہ صرف مؤمنین کے لیے رحمت، نہ صرف انسانیت کے لیے رحمت ،نہ صرف کسی عمدہ جماعت یا طبقہ کے لیے رحمت ،بلکہ کائنات اور اشیاء کا ئنات کے لیے رحمت، چنانچہ آیت قرآنیہ ناطق ہے { وماأرسلنٰک الا رحمۃللعٰلمین} اسی طرح ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ’’أنارحمۃٌمہداۃٌ‘‘ آپ کی شان اگر مردوں کے لیے رحمت ہے، تو عورتوں کے لیے بھی رحمت، آپ کی شان اگر مالک وآقا کے لیے رحمت ہے، تو مزدوروں کے لیے بھی رحمت، آپ کی شان اگر والدین کے لیے رحمت ہے، تو اولاد کے لیے بھی رحمت، آپ کی شان اگر مہمان کے لیے رحمت ہے، تو میزبان کے حق میں بھی رحمت، آپ کی شان اگر مقیم کے لیے رحمت ہے، تو مسافر کے لیے بھی رحمت، غرض جس زاویہ سے آپ کی شانِ رحمت کا جائزہ لیا جائے، ہر زاویہ سے آپ کی شان، رحمت ہے حتی کہ آپ کی شان معلم کی طرح متعلم کے لیے بھی رحمت ہے۔