قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
نکلنے پرمجبورکیاجائے توساری امت منتشرہوکررہ جائے گی،اوراس کے نتیجے میں امت مسلمہ سنگین حالات میں مبتلاء ہوجائے گی، لہٰذاایسے حالات میں ہم پریہی فریضہ عائد ہوتاہے کہ ہم اتباع حق کو لازم پکڑکر فریق مخالف کے معاملہ کواللہ تعالیٰ کے سپرد کردیں ، اللہ رب العزت کا اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمان ہے: ’’ان الذین فرقوادینہم وکانواشیعالست منہم فی شئ انماامرہم الی اللہ ثم ینبئہم بماکانوایفعلون‘‘ (الانعام:۱۶۰) ترجمہ:بلاشبہہ جن لوگوں نے اپنے دین میں تفریق ڈالی اور وہ مختلف گروہوں میں تقسیم ہوگئے آپ کوان سے کوئی سروکارنہیں ہے،ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے ، پھر وہی ان کو ان کے کاموں سے آگاہ کرے گا۔ پس معلوم ہواکہ اسلام کے جانشین ہونے کادعویٰ کرنے والوں کوچاہئے کہ وہ تفرقہ بازی اورخلف وانتشارسے بچتے رہیں اوروہ دوسرے فرقوں کے معاملہ کو اللہ کے سپردکردیں ،پُرامن اورکامیاب زندگی گذارنے کایہی ایک طریقہ ہے۔ اب آخر میں دونوں فرقوں کے علماء اورمذہبی پیشواؤں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مذہب سے تعلق رکھنے والے عوام کوخلف و انتشارسے بچتے رہنے کی تاکید کریں اوراپنی دعاؤں میں امت مسلمہ کو فراموش نہ کریں ،اللہ رب العزت امت مسلمہ کی حالت پررحم فرمائے اور خلف وانتشار سے اس کی حفاظت فرمائے۔ اللھم ارحم أمۃمحمد صلی اللہ علیہ وسلم واصلح أمۃمحمدصلی اللہ علیہ وسلم۔ (آ مین ) ۳؍ محرم الحرام ؍۱۴۳۷ ھ مطابق:۲۴؍اکتوبر۲۰۱۵ء بروز سنیچر، بعد نماز ظہر