قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
(۱۰) اپنی اولاد کی صحیح اسلامی تربیت کرنی چاہئے۔ (۱۱) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کو پڑ ھ کر اس کو اپنی زندگی میں نافذ کرنا چاہئے۔ (۱۲) لوگوں کو سیرت سے وابستہ کرنے کے لیے سیرت کے عنوان پرمسابقات رکھنے چاہئے۔ غرض یہ کہ ہم سب پراپنی استطاعت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع لازم ہے۔سارے مذاکروں اورسیمیناروں کے صحیح نتائج اسی وقت برآمد ہوسکتے ہیں جب کہ ہماری ان نشستوں اورمحفلوں سے کوئی پیغام امت کے نام جائے،اوروہ پیغا م اپنے بڑوں اوربرابر والوں کی خدمت میں ادباً اوراپنے چھوٹوں سے شفقت وخیرخواہی سے یہ آج کا مسلمان عشق ومستی نبوی کادعویدار،جذبہ ٔ حب رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار،خوب مبارک،لائق ستائش جذبہ ہے،لیکن گھروں سے نکل کرسڑکوں پرپہنچ کر احتجاج و مظاہرے کوعین دین سمجھتاہے،یہ طر یقۂ کار ایک لمحۂ فکریہ بھی اورتعلیمات قرآن سے متضاد بھی ،یہ بات ہمیشہ مؤمن کے پیش نظر رہے کہ اللہ نے مجھے اور آپ کو دعوت دین کا مکلّف بنایا ہے نہ کہ حفاظت دین کا ،قرآن سے وابستہ ہوکر عامل قرآن ہونے کا مکلف بنایاہے،نہ محافظت قرآن کاٹھیکہ دار،تعلیمات محمدیہ سے آراستہ ہوکرتمسک باللہ کا مکلف بنایاہے نہ محافظت رسول کا۔ اس لیے آؤ!داعی ٔ دین متین کی دہلیز پر یہ عہدوپیمان کریں کہ اتباع رسول کا دامن نہیں چھوڑیں گے،مرتے دم تک ناموس ِرسالت پرحرف نہ آنے دیں گے،اوراللہ تعالیٰ کی بندگی ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اورمخلوق خداکی خدمت کواپنا نصب العین بنائیں گے ،یہی آج کاپیغام ہے۔