قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
فکروں میں برابر شریک رہے ہیں ، اس کے علاوہ بعض چیزیں ایسی بھی ہیں کہ جس کو آپ کا کارنامہ کہہ سکتے ہیں ، جس میں سب سے پہلے آپ کی محنت کاپھـل مکرانی محلہ کے علما و حفاظ کی ایک بڑی جماعت ہے، جو جامعہ اورمراکز جامعہ میں عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو مرحوم کے لیے رفع درجات کا سبب بنائے۔ آمین! اسی طرح اکل کواکی جامع مسجد،چھوٹی راجموہی،بڑی راجموہی،رائسنگ پور، کھاپر، کورائی، دھڑگاؤں ، ساگ بارہ، اکل کوا بس اسٹینڈوغیرہ جگہوں پر مساجد کی تعمیر میں مرحوم کاخون پسینہ بہا ہے ، ہم لوگوں کو اس کی قدر کرنی چاہئے۔ یہ تو باقیات الصالحات کی ایک جھلک ہے، جو نظر آتی ہے ہر آئینہ وہ عالی اخلاق و کارنامے جن کو یاد کر کے کلیجہ منہ کوآتاہے وہ اتنے اورایسے ہیں کہ یہ مختصر مضمون جس کا متحمل نہیں ہے، پھر بھی خانوادۂ جامعہ بسروچشم اس کا اعتراف کرے گا کہ اندھیری رات ہویا کڑکڑاتی سردی ، سخت گرمی ہویا گرمیوں کی چھوٹی راتیں ،جب کوئی بچہ بیمار پڑے یا کسی کے رشتہ دار کاانتقال ہوتوان کو ان کے ٹھکانے پر پہونچانے کاانتظام،کسی کے یہا ں ولادت کا مسئلہ ہوتو ڈاکٹر کاانتظام کرنے میں مرحوم کبھی پیچھے نہیں ہٹے،یہ وہ خدما ت ہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتااور قلم یہ لکھنے پر مجبور ہورہا ہے کہ ع……خدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں یہ تمام مجاہدات پھربھی طبیعت میں نرمی اورانکساری اتنی تھی کہ جھاڑو مارنے والا(ہریجن) جھاڑومارہاہے اوریہ عاشق جامعہ اس کے پیچھے پیچھے پانی کاچھڑکاؤکرتے کرتے چلا جارہا ہے، اس کو تو صرف یہی فکر ہے کہ مہمانانِ رسول کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔ ہائے تیری کسرنفسی کوسلام تقدس اے جانے والے: ابھی کل کی بات ہے کہ ناظم مطبخ حافظ عبدالصمد صاحب کے مشورے سے مطبخ