قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
آپ ایک فردنظرآتے تھے ؎ نہ پوچھ اِن خرقہ پوشوں کو، ارادت ہوتودیکھ ان کو یدِبیضاء لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں حضرت والاایک مرتبہ ختم بخاری شریف کے موقع پر اکل کواتشریف لائے، حضرت باندوی ؒ صدرنشیں ہیں ،حضرت شمسی ؒ بھی موجودہیں ،حضرت باندوی نے ابتدائی تمہیدی خطاب کے بعد فرمایاکہ ختم بخاری تومولاناشمسی ؒ ہی فرمائیں گے اوراس ضمن میں افتتاح واختتام کے موقع پراستاذ کے علاوہ دیگرعالم کوبلاکرجودرس دلایاجاتاہے،اس کے نقصانات بیان فرمائے اورفرمایاشیخ الحدیث ہی ختم کرائیں اوروہیں ختم بخاری شریف سے فراغت پرحضرت باندویؒ نے شمسی ؒ صاحب سے فرمایاکہ مجھے آپ کے گھر چلناہے،چناں چہ حضرت مولاناذوالفقارمرحوم کے ہمراہ ایک گاڑی میں شیخ صاحب کے گھرپہنچ کر کہنے لگے کہ بخاری شریف لاؤ،مجھے ایک جگہ سمجھ میں نہیں آرہی ہے چناں چہ بخاری شریف دی گئی،ایک مقام کونکال کر کہنے لگے کہ میں ضرورت سے فارغ ہوکر آتا ہوں آپ دونوں حضرات مجھے یہ مقام سمجھادیں جہاں میں اٹکاہوں ،اس پریہ دونوں بزرگ حیران کہ یہ کیاماجراہے؟توحضرت مولاناذوالفقارصاحبؒ نے فرمایا کہ حضرت باندویؒ کوسب سمجھ میں آرہاہے،لیکن وہ اپنے باطن کا علاج کررہے ہیں ،اب حضرت کو کیاجواب دینا چاہیے؟فرمایاکہ حضرت کویہ کہاجاوے کہ اس مقام پر آپؒ نے جو سمجھا ہے،اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں سمجھ پائے ہیں ،ادھرسے بھی بے نفسی کامظاہرہ اور ادھرسے بھی نفس کشی کامظاہرہ۔ اللہ اکبر! میرے بہنوئی حضرت مولانا احمدلولات صاحب کاجنازہ حاضرہے،اطراف و اکناف کے علماء وصلحاء موجودہیں ،ان کے عالم بیٹے مولانامجتبیٰ صاحب سعادتی نماز